گرام پنچایتوں کیلئے آئین کی نقل تقسیم: وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2022, 12:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28؍نومبر (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کی لائبریریوں میں آئین کی نقل کے ساتھ گرام پنچایت 73اور 74ویں ترمیم، پنچایت راج قوانین کی نقول بھی روانہ کرکے وہاں بھی آئین پر مبنی انتظامیہ فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ یوم آئین کے پیش نظر ودھان سودھا کے سامنے واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ دیہی سطح پر آئین کا نفاذ حکومت کا اہم مقصد ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کو مذہبی کتاب قرار دیا ہے اور ہم ان کے فرمان پر عمل کررہے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ آج ملک بھر میں یوم آئین منایا جارہا ہے، کیونکہ اسی دن ہندوستان ایک آزاد ملک کے طو رپر آئین کے تحت جمہوری ملک کے طو رپر ابھرا اور اس دن ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری، رکن اسمبلی این مہیش، رکن کونسل چھلاوادی نارائن سوامی، چیف سکریٹری وندتا شرما، وزیر اعلیٰ کے جنرل سکریٹری منجوناتھ پر ساد، کیپٹن منی ونن ودیگر حاضررہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...