بھٹکل تعلقہ اترکوپا میں پکوان گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th July 2019, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) آگ چھو جانے سے پکوان گیس سلینڈر  پھٹ پڑنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہونے کا واقعہ جمعرات کی رات  تعلقہ کے اترکوپا گرام پنچایت حدود میں پیش آیا ہے۔

سلینڈر دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے کی شناخت اترکوپا وندلسے کے مکین انیس اینتھونی (35)بتائی گئی ہے۔ کیرلا سے تعلق رکھنے والے سیجو کے گھر میں ربر شیٹھ ملاز م ہے۔ گھر میں لگی آگ بجھانے جانے کے دوران سلینڈر پھٹ پڑنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔ دھماکے سے گھر کی دیواریں ، چھت گرگیا ہے۔ گھر میں موجود چار پانچ لوگ خطرے عافیت پائے ہیں۔ گھر کے ساز وسامان بکھرے پڑے ہیں۔ گھرمالک سیجو نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گھر میں جب سلینڈر دھماکہ کا حادثہ ہواتو میں گھر میں نہیں تھا، بیٹی بیمار ہونے کی وجہ سے باہر چلا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سمجھ میں نہیں آئی ، بارش ہونے سے ہمارے لئے پریشانی ہونے کی بات کہی ۔ مرڈیشور پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔