بھٹکل انجمن نورمانٹیسری میں بغیر آگ کے کھانا تیار کرنے کا انوکھا مقابلہ
بھٹکل 4/اکتوبر(ایس او نیوز) انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے ماتحت چل رہے ’نور مانٹیسری‘ اسکول میں ماؤں اور بچوں کے اشتراک سے ’مام اینڈ آئی۔ نو فائر کوکنگ‘ کے عنوان سے بغیر آگ کے کھانا تیار کرنے کا ایک انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ننھے منے بچوں کے ساتھ ان کی مائوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مانٹیسری 3، جماعت کے لئے 3/اکتوبر کومنعقدہ اس مقابلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ رزُمی کوبٹے نے بتایا کہ مقابلے کا مقصد بچوں کوان کی ماؤں کے ساتھ کسی تخلیقی اور تعمیری سرگرمی سے منسلک کرنا اور دونوں کے اشتراک سے مجموعی طور پر پوشیدہ صلاحیتوں کے بہترین اظہار کا وسیلہ فراہم کرنا ہے۔
مقابلے میں شریک بچوں اور اُن کی ماوں نے اسکول ہال میں ہی بغیر آگ کا استعمال کئے مختلف نمونوں کے کھانے تیار کئے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔
مقابلے کے کامیاب انعقاد پر گفتگو کرتے ہوئے اسکول کی سرگرم ٹیچر محترمہ اِسریٰ محتشم نے بتایا کہ یہ انوکھا اور دلچسپ پروگرام نہایت ہی کامیاب رہا اور ننھے منے بچوں کو اپنی ماؤں کے ساتھ بڑے انہماک سے کھانا بنانے میں مدد کرنے کا منظر بڑا ہی دلکش رہا۔ اس مقابلے میں مندرجہ ذیل ماؤں او ربچوں نے اول، دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔(سوم انعام دو طلبا کو دیا گیا)
اول۔ سید عمر ابن سید افضل والدہ: محترمہ سمیرہ بانو
دوم ۔ ہدیٰ ادیاور بنت محمد زیاد ادیاور والدہ: محترمہ فاطمہ عصرین
سوم۔ محمد جعفر محتشم ابن محمد جریر والدہ: محترمہ ماریہ ثروت
سوم۔ موسیٰ شاہ بندری ابن متصوم شاہ بندری والدہ: محترمہ شائمہ آفرین
اس انوکھے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر انجمن پرائمری اسکول کے سکریٹری جناب محمد آصف دامودی نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول ہیڈمسٹریس اور ٹیچرس کو مبارکباد پیش کی، ساتھ ساتھ بچوں اور اُن کے والدین کی کوششوں کو بھی سراہا۔