بھٹکل میں کورونا پر قابو پانے کے لئے شام 6بجے سے صبح 6بجے تک بازار کی چہل پہل پر رہے گی پابندی!

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2020, 11:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،3؍جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا وباء کے تیسرے دور کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن قوانین میں از سر نو ترمیم کی ہے اور بازارکھلے رکھنے کے اوقات میں کمی کردی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ اور ڈسیاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کے صدر کی جانب سے موصولہ سرکیولر کے مطابق بھٹکل میں کورونا پر قابو پانے کے لئے کچھ نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کا اطلاق بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کے حدود میں 3جولائی سے ہوگا۔ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ موجودہ  قانون میں جو ترمیم کی گئی ہے وہ یوں ہے:

1۔  طبی ضرور ت کو چھوڑ کر اور کسی بھی مقصد سے شام 6بجے سے صبح 6بجے تک گھر سے باہر نکل نہیں سکیں گے۔(جس کا مطلب یہ ہے کہ دکانیں اور بازار شام 6بجے بند کرنا ہوگا)


2۔ 70سال سے زائد عمر کے افراد، حاملہ خواتین، مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض اور10سال سے کم عمر کے بچوں کو اسسٹنٹ کمشنر یا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی مقصد سے باہرگھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

3۔  جن لوگوں میں کووِڈ 19کی علامات دکھائی دیتی ہوں، ان کو چاہیے کہ لازمی طور پر سرکار کی طرف سے قائم کیے گئے ’فیور کلینک‘ میں جاکر اپنی جانچ کروائیں۔ ایسا نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

4۔  ہر قسم کے فنکشن، میٹنگس، جلسے اور بشمول مذہبی جلسوں کے کوئی بھی اجتماعی پروگرام قانون کے مطابق اجازت حاصل کرنے کے بعد بھٹکل تعلقہ افسران کی موجود گی میں ہی منعقد  کئے  جا سکیں گے ۔

5۔  بھٹکل میونسپالٹی کے حدود میں عوام کی آمد و رفت کو محدود کردیا گیا ہے، مگر اس کا اطلاق ضروری اشیاء کی سربراہی اور سرکاری اجازت نامے کے ساتھ کی جانے والی سرگرمیوں پر نہیں ہوگا۔

6۔  مندرجہ بالا 1 تا 5 پابندیوں پرپوری طرح عمل پیرا ئی کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے منصوبہ بنایا جائے گا اور اس کے لئے ضروری اسکواڈ بنائے جائیں گے۔جن کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

7۔  بھٹکل میں کورونا پر نتیجہ خیز انداز میں قابو پانے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع ایس پی کے مشورے کے ساتھ ضروری اور مناسب اقدامات کرنے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل اے ایس پی کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

8۔   اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے مقامی طور پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرنے کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں فوری طور پرکنٹینمنٹ  کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔