ساحلی پٹی سمیت ملناڈ میں موسلادھار بارش جاری : کئی مقامات پر نقصانات ،اسکولوں  اورکالجوں میں چھٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2019, 7:29 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بحرہ عرب اور لکش دیپ خطہ میں ہواکا دباؤ کم ہونےکےنتیجےمیں ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ہے، کاروار شہر میں کالی ندی میں طغیانی ہونے سے سڑکیں ندی اور نالوں میں تبدیل ہوگئےہیں۔اترکنڑا اور اُڈپی اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش جاری رہنے سے اضلاع کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کرتےہوئے متعلقہ اضلاع کے  ڈپٹی کمشنروںنے سرکلر جاری کیا ہے۔

اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار نے سرکلر جاری کرتےہوئے ہوائی طوفان کی وجہ سے ضلع کے سبھی ساحلی کناروں پر جانے سے 26اکتوبر تک عوام پر پابندی لگائی  ہے۔ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے  فی گھنٹہ 50سے 65کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چل رہی ہیں ، اسی دوران کبھی کبھی زوروں کی بار ش بھی ہورہی ہے۔

جمعہ کی صبح چلنے والی تیز رفتار ہواؤں  کے نتیجےمیں کاروار میں چار  بڑے درخت زمین بوس ہوگئےہیں ، ضلع ایس پی دفتر، ایل آئی سی دفتر کے اطراف کئی درخت سڑک پر گرے  ہیں، شہر کی کالی ندی کے کنارے واقع جنگل لاڈج اور ریسارٹ کے  صحن  میں پانی گھس جانے سے ایک کارکو بہہ جانے سے بچالیاگیا ہے۔ ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں  بجلی سپلائی بھی متاثر   ہورہی ہیں ، ذرائع نے خبر دی ہے کہ جمعرات کی رات کو  کاروار  اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

سمندر میں چار پانچ فٹ تک اونچی اونچی موجیں لہرا کر ساحل سے ٹکرا رہی ہیں، کئی مقامات پر ماہی گیر بوٹوں کے ساتھ ساتھ  باکڑا دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ گہرے سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے کئے ہوئے تمام  ماہی گیروں  کو فوراً واپس  کنارے لوٹنے کی کوسٹل سکیورٹی گارڈ کے افسران سے ہدایات جاری کی ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے کئی ماہی گیروں کی کشتیاں کاروار سمیت دیگر ساحلی علاقوں کے مقامات پر لنگر ڈالے ہوئے ہیں۔

ساحلی پٹی پر طوفانی ہوائیں اور بارش جاری رہنے سے اترکنڑا اور اُڈپی کے  سبھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چکمنگلوروضلع کے ملناڈ علاقے میں رات بھر بارش برسنے سے موڈگیری تعلقہ کے جاولی میں گھر پر بجلی کا کھمبا گرنے سے نقصان پہنچا ہے۔ ہائی اسکول چھت کی کھپریل اکھڑ گئی ہے، کلسا علاقے کے باغات میں درخت زمین بوس ہوگئے ہیں، تنگا، بھدرا ، ہیماوتی ندیوں میں طغیانی آگئی  ہے۔ ضلع کورگ میں آسمانوں پر  سیاہ بادل چھائے  ہوئے ہیں،ان علاقوں میں  صبح سے بارش جاری ہے ، مڈکیری ، تلکاویری اور بھاگ منڈل علاقوں میں بھی  بارش کا سلسلہ جاری ہے ساتھ ساتھ  ٹھنڈی ہوائیں اور سردی بھی پھیلی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...