بھٹکل میں بارش کا زور ہوگیا کم، مگر وقفے وقفے سے ہورہی ہے بارش : دو گھروں کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th October 2019, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 26؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں گذشتہ پانچ دنوں سے جاری بارش کا زور آج سنیچر کو کم ہوگیا، البتہ    جمعہ کی شب کو تعلقہ میں  مسلسل بارش  برسنے کی وجہ سے دو مکانات کو نقصانات پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

طوفانی ہواوں کے ساتھ ہوئی زوردار بارش کے نتیجے میں شرالی کے گوڑی ہتلو میں  واقع گنگما ایرپا نائک اور ہیبلے  کے کوکنیر میں واقع رام چندرانپآ موگیر کے مکانوں کی کھپریل کی چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 محکمہ تحصیل کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھٹکل میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 45ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے جس کے بعد امسال کی جملہ بارش کی پیمائش  5339.4ملی میٹر ریکارڈ کی گئی  ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...