بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ عام زندگی مفلوج، مسلسل بارش کے نتیجےمیں تعلقہ کے مختلف علاقوں میں 5 گھروں کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd September 2019, 8:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:3؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل میں  گذشتہ کچھ دنوں سے جاری موسلادھار بارش آج بھی جاری رہی جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی،  وقفے وقفے سے زور دار بارش ہونے کی وجہ سے  کام کاج متاثر رہا،  لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا،  جبکہ  نشیبی علاقوں میں زور دار بارش کے دوران راستے تالاب میں تبدیل ہوتے نظر آئے، البتہ بارش رُکتے ہی  راستوں سے بھی پانی صاف  ہوتا ہوا نظر آیا۔

تعلقہ میں ہورہی مسلسل بارش کے نتیجےمیں تعلقہ کے  مختلف دیہاتوں میں 5  گھر وں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں   البتہ کسی طرح کا کوئی جانی نقصان  ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ماولی 2 کے دیوگری  کی مکین مادیوی جٹپا نائک کا گھر پوری طرح منہدم ہوجانے سےایک  اکھ روپیوں سے بھی زائد مالیت کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح  بائیلور میں کاسگیری کی مکین لکشمی رامامراٹھی کے گھر کو قریب 30 ہزار مالیت کا نقصان پہنچا ہے، اُدھر   ہدلور آشکان کے مکین کوپیا لچمیا نائک کے گھر کی دیوار گرنے سے کافی نقصان پہنچا ہے  جبکہ  بیلکے میں ہیریا سوم نائک کاکچا گھر بھی منہدم ہواہے جس کے نقصانات کا اندازہ ابھی نہیں لگایا گیا ہے۔

محکمہ تحصیلدار کے افسران نے متعلقہ  مقامات کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا ہے اور سرکار کو رپورٹ دینے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔