نیو منگلورو بندرگاہ پر کنٹینر لاری سمندرمیں گرگئی؛ ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2021, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:22؍جون(ایس اؤ نیوز)نیو منگلورو بندرگاہ کے اندرونی علاقے (این ایم پی ٹی )میں ایک کنٹینر لاری توازن کھو کر سمندر میں گرنے کےنتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا ۔ مہلوکین کی شناخت کنٹینر لاری ڈرائیور  باگلکوٹ ضلع ہنگند کے مکین راجا صاحب ملا (26) اور مزدور بھیمپا (22) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق اتوار کی رات 30-10بجے راجاصاحب اور بھیمپا جہاز سے اپنی کنٹینر میں میگنیز لوڈ کرنےکے انتظار میں تھے۔ اس دوران لاری کو بائیں جانب مڑنا تھا ، مگر  ڈرائیور نے  توازن کھودیان اور  لاری سیدھے آگے چلے گئی اور این ایم پی ٹی کے 10ویں پرتھ کے قریب سمندر میں جا  گری ۔

لاری کو سمندر میں گرتے ہوئے دیکھ کر  این ایم پی ٹی سے گزرتے ہوئی ایک ٹگ کے پائلٹ  نے فوراً   کنٹرول روم کو خبر کی۔ اطلاع پاتے ہی سی آئی ایس ایف کاعملہ کشتی لے کر تلاشی کا کام شروع کردیا۔ رات 30-11بجے کے قریب راجا صاحب کا پتہ چلتےہی انہیں فوری طورپر شہرکے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں راجا صاحب کی موت ہونے کی تصدیق کی گئی۔ لاپتہ بھیمپا  کی نعش  پیر کو برآمد کرلی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...