بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں ’’یوم ِ دستور ‘‘ پروگرام کاانعقاد : ہر شہری کو دستور کا شعور لازمی ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2020, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے اور اپنے فرائض کو ادا کرنے کے لئے  دستور کا شعور ہونا ضروری ہے ۔ بھٹکل سرکاری  پی یو کالج کی پرنسپال ڈاکٹر بھاگیرتھی نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ این ایس ایس کے زیرا ہتمام منعقدہ ’’یوم دستور ‘‘ کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہار کررہی تھیں۔ انہوں نے  طلبا کو بھارتی دستور کا تعارف پیش کرتےہوئے مقننہ، عدلیہ اور بیوکریسی کی تفصیلی جانکاری دی۔ ہمیں اپنے دستور کا ادب واحترام کرتے ہوئے اس کے منشاء کو پورا کرنےکی کوشش کرنے کی بات کہی۔

کالج سنیئر پروفیسر ایم ایم جمعدار نے اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے کہاکہ اس ملک سے ہمیں کیا ملا ہےکے بجائے  اس ملک کو ہم نے کیا دیا ہے اس تعلق سے احتساب ہوناچاہئے۔ ملک کی ترقی ہم سب متحد کر کام کرنے کی بات کہی۔ پروگرام کی صدارت کرتےہوئے کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ نے کہاکہ اگر دستور نہ ہوتا تو دلت ، مظلوم ، پسماندہ طبقات اور خواتین کی جینا دوبھر ہوجاتا۔ دستور نے بغیر کسی تعصب اور تفریق کے ہم سب کو خودداری کے ساتھ جینے کا حق دینے کا خیال ظاہر کیا۔

متعلم شوکت علی کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ شعبہ این ایس ایس کے افسر پروفیسر آر ایس نایک نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے سبھی کا استقبال کیا۔پروفیسر پرشورام نے دستور کی تمہید کی سبھی کو خواندگی کرائی ۔ پروفیسر دامودر نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ متعلم روہیت نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔