بھارت جوڑو یاترا نے مکمل کیا ایک ہزار کلومیٹر کا سفر؛ ۴۵؍ سال کی ریکارڈ توڑ بے روزگاری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پرراہل گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2022, 2:38 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بیلاری 16/اکتوبر(ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جارہی بھارت جوڑو یاترا  جس کو لے کر بی جے پی سخت پریشان ہے ، نے ایک اہم سنگ میل پار کرلیا ہے۔ یاترا نے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرلیا ہے جسے اس یاترا کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر راہل گاندھی کی یہ یاترا کرناٹک کے بیلاری پہنچی جہاں پر انہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش کئی مسائل پر گفتگو کی اور بی جے پی کو واضح پیغام دیا کہ وہ عوام کے مسائل مسلسل اٹھاتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ایک ہزار کلومیٹر کی یاترا مکمل ہونے پر پارٹی کی جانب سے راہل گاندھی کے خطاب کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا اور اس سنگ میل کو خاص بنانے کے لئے پورے کرناٹک سے پارٹی کارکنان کو بلایا گیا تھا ۔ بیلاری کے گرائونڈ پر خطاب کے دوران کافی دور تک پارٹی کارکنوں کا جم غفیر دیکھا جاسکتا تھا۔ اس دوران یاترا میں کانگریس کی صدارت کا الیکشن لڑ رہے ملکا رجن کھرگے نے بھی شرکت کی ۔ ان کے ساتھ کرناٹک کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

راہل گاندھی کا خطا ب 
 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یاترا کے ۳۷؍ ویں دن ایک ہزار کلومیٹر مکمل کرنے پر بیلاری میں خطاب کرتے ہوئے   ملک میں بڑھتی مہنگائی ، بے رو زگاری اور  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر کھل کر گفتگو کی ۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اور خاص طور پر ایل پی جی سلنڈ کے دام پر کہا کہ  عام آدمی اور خاص طور پر ملک کا نوجوان شدید ترین مہنگائی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری کے درمیان پس رہا ہے۔ راہل کے مطابق ملک میں ایل پی جی سلنڈر کے دام اب بھی ۶۰۰؍ روپے تک لائے جاسکتے ہیں لیکن مودی حکومت عوام کو راحت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ہےکیوں کہ اس سے اس کے ۲؍ سرمایہ دار دوستوں کا مفاد متاثر ہو گا۔ 

بے روزگاری پراُٹھایا سوال:
  یو پی ۔ پی ای ٹی امتحان میں چند عہدوں کیلئے ہزاروںامیدواروں  کے امتحان میں شامل ہونے پر راہل نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے نام پر صرف گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد صرف چند عہدوں کے لئے پہنچی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کا کیا عالم ہے۔ امتحانی مراکز بھی  دور دور رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار اور بے بس ہیں اور وزیراعظم مودی نے آنکھیں بند کررکھی  ہیں۔ان نوجوانوں کو سالانہ ۲؍کروڑ ملازمتیں دینے کاجھانسہ دیا گیا تھا لیکن  ہمیں ملک کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی بے بسی نظر آتی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ وزیراعظم آنکھیں بند  کئے بیٹھے ہیں اور نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

بی جے پی اور آر ایس ایس نشانے پر
 راہل گاندھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نہ صرف بی جے پی کو نشانہ بنایا بلکہ زعفرانی پارٹی  کے سرپرست  آر ایس  ایس کو بھی نشانے پر لیا۔ راہل گاندھی نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس اس ملک میں تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ یہ سب محب وطن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے یہ اقدامات ملک مخالف ہیں۔ ان کی وجہ سے ملک کا سماجی تانا بانا بگڑ رہا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق آج سے پہلے ملک میں اتنی نفرت کبھی نہیں تھی ۔ بی جے پی اپنے اقدامات کے ذریعے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد اور نفرت ہندوستان کا ڈی این اے نہیں ہے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس اسے تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...