کانگریس کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو سیاسی فوائد کے لیے استعمال کررہی ہے: وزیر صحت سدھاکر 

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں کانگریس پر کورونا کے حوالے سے سیاست کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ کانگریس کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو اپنے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کررہی ہے۔کرناٹک اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا ''یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس پارٹی اس قدر نیچے آچکی ہے کہ وہ اپنے سیاسی فوائد کے لیے کوویڈ متاثرین کی بدقسمتی سے موت کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہی ہے۔'' سدھاکر نے ایوان میں ہنگامہ برپا کرنے پر پارٹی کو نشانہ بنایا۔وزیر نے بتایا کہ ریاست میں آئی سی یو، آکسیجن، ریگولر بستروں کی تعداد دراصل بڑھا دی گئی ہے اور کرناٹک کی بالغ آبادی میں ویکسینیشن کوریج پہلی خوراک کے لیے 78 فیصد اور دوسری خوراک کے لیے 31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کورونا پر قابو پانے کے بعد، کرناٹک میں یکم اکتوبر سے مزید آرام ملے گا، سنیما ہال پوری صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔بھارت میں کورونا وائرس کی رفتار اب بہت سست ہو گئی ہے۔ بہت سی ریاستوں نے کورونا پر بہت اچھا کام کیا ہے اور وہاں کورونا کیسز پہلے کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر رہے ہیں۔ ان ریاستوں میں سے ایک کرناٹک ہے، جہاں کورونا کی رفتار کو کنٹرول کرنے کے بعد یکم اکتوبر سے بڑی رعایت دی جائے گی۔ دراصل، کورونا کی رفتار رک جانے کے بعد، اب کرناٹک کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اس سے قبل پوری ریاست میں کورونا کی وجہ سے سینما ہالز اور آڈیٹوریمز کو آدھی گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جسے حکومت نے تبدیل کر دیا ہے۔ اب اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ریاست کے تمام تھیٹر اور آڈیٹوریم پوری صلاحیت کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے خود اس کی اجازت دے دی ہے۔ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق یکم اکتوبر سے ریاست کے تمام سنیما ہال اور آڈیٹوریم 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھل سکیں گے۔ اس حکم کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران لوگوں کو کوویڈ قوانین کی مکمل پیروی کرنی ہوگی۔ ہر ایک کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ انہوں نے کوویڈ۔19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سوشیل ڈسٹنسکا بھی خیال رکھیں۔ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے ریاست میں تھیٹر اور آڈیٹوریم کھل جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 3 اکتوبر سے پب بھی کھولے جائیں گے۔ حکومت نے یہ اہم فیصلے ریاست میں کورونا کی رفتار کم ہونے کے بعد کیے ہیں۔ اس وقت، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 789 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں 23 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ اس عرصے میں 1050 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...