سیاسی جماعت کا ٹوئٹر ہینڈل مسدود نہ کیا جائے : کرناٹک ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2022, 12:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرناٹک ہائی کورٹ نے آج ایک سیول عدالت کے حکم کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی اپیل کوقبول کرلیا۔سیول عدالت نے کانگریس اوربھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدودکرنے کا حکم دیاتھا۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے کہاکہ ایم آرٹی کمپنی کے موسیقی کے حقوق کی جس مواد سے خلاف ورزی ہورہی ہے، اسے حذف کئے جانے پر پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدود نہ کیاجائے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشک سنگھوی کانگریس کی طرف سے پیش ہوئے اورکہاکہ عبوری حکم جاری کرنے کی کوئی ہنگامی وجہ نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کو مسدود نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ آپ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایک45 سیکنڈکاکلپ جس سے مبینہ طورپر ایم آرٹی کمپنی کے موسیقی کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اسے نہ دکھایاجائے، ہم اقرارکرتے ہیں کہ ایسا نہیں کیاجائے گا یہ غلطی سے اپ لوڈ ہوگیاتھا۔

انہوں نے عدالت سے التجاکی کہ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل کومسدود کرنے کے حکم پر روک لگادی جائے کیونکہ سیاسی جماعت کا آزادی اظہارکا حق متاثرہوگا۔ انہوں نے بنچ کوتیقن دیاکہ یہ پوسٹ غلطی سے ڈال دیاگیاتھا اوراس آڈیوکلپ کواستعمال کرنے کاکوئی تجارتی مقصد نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔