کرناٹک کے بلدی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی ، حکمران بی جے پی کو شدید دھچکا،آزاد امیدواروں کی زیادہ تعداد میں جیت

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری  (سالار نیوز)کرناٹک میں 5سٹی منسپل کونسلوں،58ٹاؤن منسپل کونسلوں اورگرام پنچایتوں کیلئے کروائے گئے انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کو زبردست ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور کانگریس ان اداروں میں سب سے کامیاب پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔5سٹی منسپل کونسلوں کیلئے کروائے گئے انتخابات میں سے بی جے پی نے تین پر قبضہ جمایا جبکہ دو کونسلس سرا اور ہوسپیٹ معلق رہی ہیں۔ ہوسپیٹ سی ایم سی میں کانگریس اور آزاد امیدواروں نے بارہ بارہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے تو بی جے پی نے دس سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے ایک سیٹ حاصل کی ہے۔ اس ضلع میں بی جے پی کی ناکامی ضلع انچارج وزیر آنند سنگھ کی بہت بڑی ناکامی مانی جا رہی ہے۔سرا سی ایم سی میں بھی معلق صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس ادارے کی 30میں سے کانگریس نے 11سیٹو ں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنتا دل(ایس) نے 7/اور بی جے پی نے محض 4سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ آزاد امیدواروں نے 8سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔اس سی ایم سی میں کانگریس کے اقتدارپر آنے کا امکان زیادہ نظر آ رہا ہے۔ ریاست بھر میں 19ٹاؤن منسپل کونسلوں کیلئے کروائے گئے انتخابات میں سے کانگریس نے 8پر قبضہ کیا جبکہ حکمران بی جے پی کو محض 6مقامات پر کامیابی ملی۔ جنتا دل(ایس)ایک جگہ کامیاب ہو سکی۔ جبکہ دیگر نے چار بلدی ادارو ں پر قبضہ جمایا۔ 34پنچایتوں کیلئے کروائے گئے انتخابات میں کانگریس نے 12میں جیت درج کی۔ بی جے پی محض 5پر قبضہ کرسکی جبکہ جے ڈی ایس کو ایک بھی مقام پر کامیابی نہیں ملی، دیگر نے 17پنچایتو ں پر قبضہ جمایا۔بلدی اداروں کے ان انتخابی نتائج کو بی جے پی کیلئے ایک زبردست دھچکا مانا جا رہا ہے۔ جبکہ کانگریس میں اس جیت کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اقتدار پر واپسی کا راستہ سمجھا جا رہا ہے۔ کانگریس کے اس شاندار مظاہرہ پر خود کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کرناٹک کے کانگریس کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے،اسی طرح کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج رندیپ سرجے والا، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے مسرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتائج کرناٹک میں بی جے پی حکومت کیلئے الٹی گنتی کا پیغام سنا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔