کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2022, 12:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس نے نئے صدر کے انتخاب کے پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 24 سے 30 ستمبر تک کسی بھی دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن انچارج نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 اکتوبر کو شام 5 بجے کے بعد شائع کی جائے گی اور پھر 17 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے عہدہ کے لیے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...