گجرات کے نجی بندرگاہ پر 3000 کلو ہیروئن برآمد، کانگریس نے حکومت پر اٹھائی انگلی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 12:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے ایک نجی مندرا پورٹ یعنی بندرگاہ پر گزشتہ ہفتے 3000 ہزار کلو ہیروئن (ڈرگس) برآمد کی گئی تھی جس کی سرکاری قیمت 9 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 21 ہزار تک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اتنی زیادہ مقدار میں نشیلی شئے برآمد ہونے کے باوجود گجرات حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کا اب تک کوئی بیان سامنے نہیں ہے۔ اب اس تعلق سے کانگریس نے آواز اٹھائی ہے اور حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے گجرات میں 3000 ہزار کلو ہیروئن پکڑے جانے کے تعلق سے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے گجرات حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز پر بھی کئی طرح کے الزامات عائد کیے۔ انھوں نے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 18 مہینے میں نارکوٹکس بیورو کا کوئی مستقل ڈائریکٹر جنرل نہیں بنایا؟ آخر کیوں برسراقتدار پارٹی نے اس محکمہ کو اپنی خوردہ سیاست کا حصہ بنا لیا ہے؟

پریس کانفرنس میں پون کھیڑا نے الزام عائد کیا کہ کچھ سالوں میں نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرنے والوں کو گجرات آسان راستہ معلوم ہونے لگا ہے۔ اس تعلق سے بھی انھوں نے سوال کیا کہ آخر گجرات کو لوگ آسان راستہ کیوں سمجھنے لگے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ گجرات کے جس بندرگاہ پر 3 ہزار کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے وہ بھج ضلع کا مندرا بندرگاہ ہے جو کہ اڈانی گروپ کا ہے۔ جس ریاست سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آتے ہیں، اسی ریاست کے ایک پرائیویٹ بندرگاہ سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہو رہی ہے جو کہ ایک فکر انگیز بات ہے۔

کانگریس نے اس تعلق سے جاری خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ گرام ہیروئن ملنے پر حکومت پوری فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے لگتی ہے، لیکن تین ہزار کلو ہیروئن ملنے پر بھی کہیں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ اڈانی کے مندرا بندرگاہ پر ہوئے اس کارنامہ پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ خاموش کیوں ہیں؟ ساتھ ہی کانگریس نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو نشے میں دھکیلے کی منصوبہ بند کوشش ہو رہی ہے۔ پون کھیڑا نے سوال کیا کہ وزیر اعظم گجرات اور ملک کے نوجوانوں کو اپنا کیوں نہیں سمجھ رہے؟ پارٹی نے ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے میں حکومت ہند واضح طور پر ذمہ دار ہے۔ یہ معاملہ کسی ایک یا دو جرائم پیشے سے جڑا نہیں ہے، اس کے پیچھے پورا سنڈیکیٹ کام کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...