بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین نیشنل کانگریس نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں نو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدار بی جے پی اپنے کاموں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قبل از وقت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر کے بی جے پی کا پوری طرح پردہ فاش ہو گیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں مسائل سے بھاگنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہم پر الزام عائد کرتی ہے کہ کانگریس کے سبب بحث نہیں ہوتی لیکن وہ خود بحث سے بھاگ گئے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم قومی سلامتی کے لئے خطرے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور چائنا کے درمیان 16 مرتبہ اجلاس منعقد ہونے کے بعد بھی ہماری فوج گشت نہیں کر پا رہی ہے۔ بی جے پی اس مسئلہ سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی 5جی اسپیکٹرم نیلامی سے بھی بھاگنا چاہتی تھی۔

گورو گگوئی نے کہا کہ بی کو مہنگائی نظر نہیں آتی۔ جب بھی ہم نے مہنگائی پر بات کرنے کی کوشش کی، حکومت ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ سے نکال دیتی ہے اور دھمکی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مانسون اجلاس میں 4 ارکان کو معطل کر دیا گیا تھا۔ بی جے پی پارلیمنٹ کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس عوام کے لئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے۔

سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال پر بات کرتے ہوئے گگوئی نے کہا کہ ہم نے ای ڈی کے غلط استعمال کے خلاف آواز اٹھائی تو ہمیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے بجلی ترمیمی بل کو منظور نہیں ہونے دیا۔ یہ بل بہت خطرناک ہے۔ تاہم کامپیٹیشن بل پر بات کرنے کو ہم تیار تھے۔

وہیں، کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ حزب اخلاف کی جانب سے ہم نے 13 مسائل کو اٹھایا، جن پر ہمیں بحث کرنا چاہئے تھی، ان میں سے صرف ایک مسئلہ پر بات کی گئی وہ بھی دو ہفتوں کے بعد۔ وزیر اعظم بھاسن میں لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں لیکن کوئی کام نہیں کرتے۔ ہر چیز کے لئے ہمیں لڑائی لڑنی پڑتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...