روشن بیگ کے خلاف کانگریس کی کارروائی، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر آرروشن بیگ کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی ہے۔ انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ روشن بیگ نے کانگریس کے ریاستی لیڈروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

اس سے قبل ریاستی کانگریس کے ذرائع کے مطابق روشن بیگ نے وینوگوپال کومسخرہ اور سدا رامیا کومتکبرقراردیا تھا۔ جس پرانہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ تاہم روشن بیگ نے وجہ بتاونوٹس کونظراندازکرتے ہوئے اس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے لیڈران اپنی نکتہ چینی تیزکرتے ہوئے دیگر لیڈران کوبھی نشانہ بنارہے ہیں۔ روشن بیگ نے صدرپردیش کانگریس دنیش گنڈوراؤکو فلاپ ہیروقراردیا۔

روشن بیگ  نے اس سے قبل کہا تھا کہ ریاست میں مسلمانوں اورکرسچن کو پارٹی نے نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں انہیں استعمال کیا گیا۔ ریاستی کانگریس کمیٹی نے روشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا اورایک جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا۔ وہیں کانگریس لیڈر یوٹی خان نے روشن بیگ کے بیان بازی پرتشویش کا اظہارکیا تھا کہ روشن بیگ کے بیان سے کانگریس پارٹی اتفاق نہیں کرتی ہے۔ کیوں کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سی وینو گوپال کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...