سرکاری ای ڈی ۔ بی جے پی کا ای ڈی بن گیا ہے -سرسی میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کا الزام؛سرکار کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا، نعشوں پر بھی لگاسکتی ہے جی ایس ٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2022, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 23 / جولائی (ایس او نیوز) کانگریس قائد اور  لیجسلیٹیو کاونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے اوپر سوال اٹھانے اور مخالفت کرنے والے بااثر لیڈروں کو تفتیش کے نام پر  نشانہ بنا رہی ہے ۔ 

    انہوں نے کہا کہ "اب  سرکاری  محکمہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) بی جے پی کے 'الیکشن ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) '  میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سونیا گاندھی معاملہ میں نریندرا مودی حکومت غلط رویہ اپنا رہی ہے ۔ کانگریسی لیڈروں نے دیش کے لئے جو سرکاری اثاثے  بنائے تھے نریندرا مودی انہیں نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرکے حکومت چلا رہے ہیں ۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دباو بنانے کے لئے سونیا گاندھی کو تفتیش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔"

    ہری پرساد نے کہا کہ " 2015 میں 50 لاکھ روپے آمدنی رکھنے والے امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ نے آئی پی ایل کاروبار سے کس طرح سیکڑوں کروڑ کی آمدنی حاصل کی اس کی تفتیش کی جانی چاہیے ۔ اگر بی جے پی کو پانچ سو سال تک حکومت کا بھرم ہوگیا ہے تو اسے سمجھنا چاہیے کہ یہ غلط  ہے ۔ کانگریس پھر سے برسر اقتدار  پر آ گئی تو پھر اس کی حالت کیا ہوگی ، یہ بات اسے دھیان میں رکھنا چاہیے ۔"

جی ایس ٹی  اور بڑھتی مہنگائی  پر بات کرتے ہوئے  بی کے ہری پرساد نے سرکار کا یہ کہہ کر مذاق اُڑایا کہ  صرف نعشوں پر  جی ایس ٹی نہیں ہے،  لیکن اگر بی جے پی سرکار نعشوں پر بھی جی ایس ٹی لگاتی ہے تو اس پر کسی کو تعجب نہیں  ہونا چاہئے۔

    بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا  کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہری پرساد نے کہا کہ جرائم ، بدعنوانی اور گھوٹالوں کے معاملہ میں ایشورپا کا نام ملک میں نمبر ون کے مقام پر ہے ۔ ٹھیکیدار سنتوش کی خود کشی معاملے میں ایشورپا کے خلاف مناسب تحقیقات ہونا ضروری ہے ۔

    مغربی گھاٹ کو مکمل طور پر جنگلاتی علاقہ قرار دینے والی کستورنگن کمیٹی کے تعلق سے ہری پرساد نے کہا کہ کستوری رنگن  'اسرو' کے صدر تھے ۔ انہوں نے سیٹلائٹ کے ذریعے سروے کرکے یہ رپورٹ بنائی تھی ۔ اس لئے اس غیر سائنٹفک رپورٹ کو مسترد کر دینا چاہیے ۔ 

    جب ان سے سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے اختلافات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ دونوں میں دوستی ہے اور اکثر ساتھ میں بیٹھ کر دیسی مرغی اور مُودّے کھایا کرتے ہیں ۔ 

    اس موقع پر کانگریس ضلع صدر بھیمنّا نائک ، جنرل سیکریٹری ایس کے بھاگوت ، ناگراج نارویکر ، جگدیش گوڈا اور عباس تونسے وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...