چھتیس گڑھ میں جوانوں کی شہادت؛ امت شاہ کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنےکا کوئی حق نہیں: کانگریس‘

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 8:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کہاکہ چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں کے حملے میں ملک کے جوان شہیدہوتے ہیں لیکن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور 24 گھنٹے تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے تو کیا ایسے غیر حساس شخص کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے کا حق ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال پر کہا کہ چھتیس گڑھ میں ہوئے حملے کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے جس طرح سے رد عمل ظاہر کیا ہے وہ ان کے غیر حساس اور بے رحم ہونے کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر شاہ بہت غیر ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں اور ملک کے لئے شہادت دینے والے بہادر جوانوں کے تئیں غیر حساس ہوکر کام کرتے ہیں۔

رندیپ سرجے والا نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ماؤ نوازوں کے حملے میں جوانوں کے شہید ہونے کے 24 گھنٹوں تک مسٹر شاہ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ہمارے جوان ماؤ نوازوں سے لڑ کرجب ملک کے لئے شہید ہورہے تھے تو وزیر داخلہ انتخابی تشہیر میں مصروف تھے۔ وہ تمل ناڈو میں روڈ شو اور عوامی اجلاس کررہے تھے۔ اس ک ے بعدکیرلا گئے اور وہاں عوامی اجلاس اور روڈ شو کئے۔

کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے کی خبر سنتے ہی ملک کے وزیر داخلہ کو چھتیس گڑھ جانا چاہئے لیکن انہوں نے وزیر داخلہ کے عہدے کے وقار کا خیال رکھے بغیر اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اور اگلے روز یعنی 4 اپریل انتخابی جلسے سے خطاب کرنے آسام گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کہ کیا اس واقعہ پر ملک کے وزیر داخلہ کو اس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے مسٹر شاہ نے ملک کے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ماونوازوں کےحملوں کا سیلاب آیا ہواہے۔ وزیر داخلہ بننے کے بعد سے اب تک ملک کے مختلف حصوں میں 5216 ماؤ نوازوں کے حملے ہوچکے ہیں جس میں ہماری پولیس اور نیم فوجی دستوں سمیت 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...