کشمیرمیں اہم رہنماؤں کونظربند رکھنے کی وجہ بتائے حکومت: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2019, 11:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) کانگریس نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہونے کے بارے میں پوری دنیا میں شور مچارہی مودی حکومت کوبتانا چاہیے کہ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے میں تعاون کرنے والے مرکزی دھارے کے رہنماؤں کو حراست میں کس وجہ سے رکھاگیاہے۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ جموں کشمیر میں مرکزی دھارے کے سبھی رہنما حراست میں ہیں ۔ان رہنماؤں نے کشمیر کو ملک کا حصہ بنائے رکھنے کے لیے مسلسل کام کیاہے اور اپنا اہم تعاون دیاہے ۔ان رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں ہے اور حکومت کو بتانا چاہئے کہ انھیں کس وجہ سے نظر بند کیا گیا ہے۔

انھوں نے دعوی کیاکہ جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔وہاں فون کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے ،اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں اور بجلی نہیں ہونے سے لوگ پریشان ہیں ۔موبائل خدمات ار موبائل ڈاٹا وہاں بندہیں ۔لوگ اپنے عزیزوں سے بات نہیں کرپارہے ہیں۔ یوروپ کے ارکان پارلیمنٹ کووہاں بھیجاجارہاہے لیکن ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مرکزی دھارے کے رہنماؤں کوحراست میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔حیرت کی بات ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جیسے لوگ بندہیں ۔یہ وہی ڈاکٹر عبداللہ ہیں جومسٹر اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت میں مرکز ی وزیر رہے ہیں۔

وہ لوک سبھا رکن ہیں اور پیر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہورہاہے ۔ڈاکٹر عبداللہ منتخب نمائندہ ہونے کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتے لیکن نہیں اٹھاپائیں گے ۔انھیں علیحدگی پسندوں کی صف میں شامل کرکے حراست میں رکھا گیاہے ۔انکا ایک بھی ٹوئیٹ اشتعال انگیز نہیں ہے پھر بھی وہ حراست میں ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...