منگلورو: سورتکل سرکل کو ساورکر سے منسوب کرنے پر میونسپل کارپوریشن میٹنگ میں ہنگامہ - حمایت اور مخالفت میں نعرے بازی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th October 2022, 12:04 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) سورتکل سرکل کو ساورکر کے نام سے منسوب کرنے کے معاملہ پر منگلورو میونسپل کاپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن اراکین کے بیچ ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی دیکھنے کوملی۔

میٹنگ کے آغاز پر ہی نوین ڈیسوزا نے سورتکل سرکل کو ساورکر سرکل کا نام دینے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی میں اس تجویز پر بحث کے بغیر ہی ضلع انتظامیہ نے اسے منظوری دی ہے ۔ اس معاملہ میں ہماری مخالفت نوٹ کی جائے۔ عبدالروف، ششی دھر ہیگڈے جیسے دیگر اراکین نے بھی نوین ڈیسوزا کی حمایت میں آواز بلند کی اور اپنی مخالفت درج کرنے کی ضد پر اڑ گئے۔

لیکن میئر نے مخالفت اور اعتراضات درج کرنے پر توجہ نہیں دی تو اپوزیشن کے تمام کانگریس اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر میئر کی نشست کے آگے جمع ہوگئے اور ساورکر مخالف نعرے لگانے لگے تو بی جے پی اراکین نے اپنی طرف سے ساورکر کی ستائش میں نعرے بلند کرنے لگے۔

اس موقع پر چیف وھپ پرمانند شیٹی نے کہا کہ جس وقت تجویز قبول کی گئی تھی اس وقت خاموشی اختیار کرنا اور اب آرڈر منظور ہونے کے بعد اس پر ہنگامہ مچانا درست نہیں ہے۔

سدھیر شیٹی نے سوال کیا کہ اندرا گاندھی کے زمانے میں ساورکر کے نام سے یادگار پوسٹل اسٹامپ جاری کیا گیا تھا تو پھر سورتکل سرکل کو ایسے جنگ آزادی کے سپاہی کے نام سے منسوب کرنے میں کیا برائی ہے ۔ اس طرح کےاعتراض اور مخالفت سے مجاہد آزادی کی توہین کی جا رہی ہے ۔ چاہے کوئی کتنی ہی مخالفت کرے ، ہم لوگ سرکل کو ساورکر سے منسوب کرکے رہیں گے ۔ اسی کے ساتھ ساورکر کی جئے جئے کار شروع ہوگئی اور اس کے جواب میں اپوزیشن نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی تیز کر دی۔ 

فریقین کے درمیان زبانی تکرار بڑھنے لگی اور ماحول میں گرمی بڑھ گئی تو بدنظمی اور ہنگامی آرائی کے دوران میٹنگ کو تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

اس کے بعد دوبارہ میٹنگ شروع ہوئی تو میئر نے حزب مخالف کے اعتراض کو ریکارڈ میں درج کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔