یلاپور ضمنی انتخابات :ہیبار صاحب تمہارے پوتوں کو نااہل کا مطلب کیا بتائیں گے : ٹی ایشور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :17؍نومبر(ایس اؤ نیوز) یلاپور ضمنی انتخابات میں گرمی آتی جارہی ہے، مخالف فریقوں کے درمیان بیان بازی شروع ہوچکی ہے۔ کانگریس پسماندہ طبقات شعبہ کے ریاستی صدر ٹی ایشور نے بی جےپی امیدوار شیورام ہیبار کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال پوچھا کہ   ہیبار صاحب ! آپ کے پوتے ہونگے ؟ جب وہ آپ سے  نااہل کے  مطلب پر سوال کریں گے تو کیا جواب دیں  گے ؟ ۔  

اتوار کو پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ٹی ایشور نے بی جےپی امیدوار شیورام ہیبار کو سوالات کے ذریعے گھیرا کرتے ہوئے  کہاکہ ’نااہلوں کے  لیڈر رمیش جارکی ہولی نے علی الاعلان کہا ہےکہ ہماراپارٹی تبدیل کرنے کا پورا نتظام امیت شاہ اور ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے کیا تھا۔ اب کیا ان کے بیان کو سچ مان کر استقبال کریں گے یا جھوٹ کہیں گے۔ رائے دہندگان کی بے عزتی کرکے ضمنی انتخابات کے لئے تم ہی اہم وجہ بنے ہو۔ تم جب دہلی میں کرناٹکا بھون گئے تھے تو وہاں کا عملہ تمہیں سابق رکن اسمبلی کہنے پر غصہ آیا تھا، سابق نہیں کہتے ہوئے ہنگامہ کیا تھا، مگر اب یلاپور کے عوام کے سر نااہلی کا داغ لگائے ہیں نا! کہتے ہوئے شیورام ہیبار سے کہاکہ اگلے دو دنوں میں جواب دینے کا چیلنج رکھا۔

انہوں نےہیبار پر  مسلسل حملے کرتےہوئے کہاکہ سابق میں آپ نے کہاتھا کہ سدرامیا کی حکومت میں اتنے کروڑ روپئے کی امداد لایا تھا، پارٹی نے تمہیں اعلیٰ عہدہ دیا تھا، پارٹی سے بغاوت کرنے کے دوران معمولی عہدہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی، اگر ایسا ہے تو اب یڈیورپا نے وی ایس پاٹل کو وہی عہدہ دیا ہے نا؟کیا کہیں گے۔

ٹی ایشور نے پُر اعتماد لہجے میں کہاکہ ہیبار کی پہلی شکست ہونے والی ہے، یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں، بی جے پی کےکارکنا ن ہی کہہ رہے ہیں، ہیبار کی ہراسانی سے تنگ آکر ہی پارٹی چھوڑنے کی ایل ٹی پاٹل بات کہہ رہے ہیں، تم نے کہاتھاکہ یلاپور کے عوام کیا ہیں پیسہ دے کر ان کا ووٹ لونگا۔ یہ صرف تمہارا زعم ہے، مفاد پرستی کے لئے تم نے پارٹی کی قربانی دی ہے، وفادار کارکنان سے الگ ہونے پر تمہیں ضرور پچھتاوا ہونے کا خیال ظاہرکیا۔ پارٹی لیڈران عباس تونسے، دیپک دوڈور، ستیش نائک، سُما ، جیوتی گوڈا،سی ایف نائک، بسوراج دوڈمنی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔