کانگریس نے خاتون ریزرویشن بل کو بتایا ایک بڑا ’انتخابی جملہ‘، پی ایم مودی کے ’دھوکہ‘ کو سمجھیے

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 11:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا میں خاتون ریزرویشن بل پیش کر دیا گیا ہے۔ اسے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے پیش کیا۔ اس کا مسودہ سامنے آنے کے بعد فوراً کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’یہ بل سب سے بڑے انتخابی جملوں میں سے ایک ہے۔ کروڑوں ہندوستانی خواتین اور لڑکیوں کی امیدوں کے ساتھ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔‘‘

دراصل کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’انتخابی جملوں کے اس موسم میں یہ سبھی جملوں سے بڑا ہے۔ کروڑوں ہندوستانی خواتین اور لڑکیوں کی امیدوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے۔‘‘ جئے رام رمیش نے حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ’’جیسا ہم نے پہلے بتایا تھا، مودی حکومت نے ابھی تک 2021 کی دہائی کی مردم شماری نہیں کرائی ہے، جس سے ہندوستان جی-20 میں واحد ملک بن گیا ہے جو مردم شماری کرانے میں ناکام رہا۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش کہتے ہیں کہ ’’اس (بل) میں کہا گیا ہے کہ خاتون ریزرویشن بل کے ایکٹ بننے کے بعد کرائی جانے وال پہلی ڈیکیڈ مردم شماری کے بعد ہی خواتین کے لیے ریزرویشن نافذ ہوگا۔ یہ مردم شماری کب ہوگی؟‘‘ کانگریس لیڈر مزید کہتے ہیں کہ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریزرویشن اگلی مردم شماری کی اشاعت اور اس کے بعد ڈیلمیٹیشن کا عمل انجام پانے کے بعد ہی اثر انداز ہوگا۔ کیا 2024 کے انتخاب سے پہلے مردم شماری اور ڈیلمیٹیشن کا عمل انجام دیا جائے گا؟ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ بل اپنے نفاذ کی تاریخ کے بہت غیر واضح وعدے کے ساتھ آج سرخیوں میں ہے۔ یہ کچھ اور نہیں بلکہ ایونٹ مینجمنٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر تین منزلہ عمارت میں بھیانک آگ، ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان

جمعرات کی صبح لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بی بی ڈی تھانہ علاقے کے اندرا نہر کے قریب پیش آیا۔ اس عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم قائم تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا، ...

ضیاء الحق قتل کیس: تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

سی او ضیاء الحق قتل کیس میں تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مجرم پر 19,500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کا نصف حصہ ضیاء الحق کی اہلیہ پروین آزاد کو دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا گیا ہے۔

جموں کے عوام سے کوئی انتقام نہیں لوں گا: عمر عبداللہ کا بیان

جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی فتح کے بعد، عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ حال ہی میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران، عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ...

پونے پورش کیس: مہاراشٹر حکومت کی اہم کارروائی

مہاراشٹر حکومت نے پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو ضمانت دینے والے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے دو ممبروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ممبروں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد دونوں کو اصولوں کی ...