ہریانہ اور مہاراشٹر انتخابات حقیقی مسائل پر لڑے جائیں گے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 11:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سنیچر کو کہا ہے کہ دونوں ریاستوں میں پارٹی کھیتی، کسان، بے روزگاری اور معیشت میں مندی جیسے اصل مسائل اٹھائے گی۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ دو اہم ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا پارٹی خیر مقدم کرتی ہے۔ ان دونوں انتخابات کے لئے پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پوری طاقت سے ایسے مسائل اٹھائے گی جن مسائل سے حکومت آپ کا، ہم سب کا دھیان ہٹانے کی کوشش کرتی آئی ہے۔ کھیڑا نے کہا کہ لاکھوں کسان اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی سرحد پر آکراپنے گنا کی ادائیگی کا 20000 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ کسان ہریانہ اور مغربی اترپردیش کے ہیں۔

ہریانہ اور مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی سنگین مسئلہ ہے جو اور خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔ لوگ حکومت کو بدلنے کا انتظار کررہے ہیں۔ ہریانہ میں اساتذہ پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں۔ ریاست میں قانون وانصرام کی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے اور چاروں طرف زمین مافیا ؤں کا راج ہے۔ریاست میں بدعنوانی کی کوئی حد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام مسائل ان انتخابات میں کانگریس پوری مضبوطی کے ساتھ اٹھائے گی۔ انہوںنے کہا کہ 15 لاکھ نوکریوں کا حساب مانگا جائے گا جو گزشتہ تین مہینوں میں اس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں نے گنوائی ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں میں شیئر بازورں میں 20 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ یہ مسئلہ بھی عوام تک لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار مہینوں میں بہت سے کارخانے بند ہوئے ہیں۔ کئی بڑے کارخانے بندہونے کے کگار پر ہیں۔ کھیڑا نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک طرف تو ایک سابق مرکزی وزیر کو بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی وجہ سے جیل میں رکھتے ہیں دوسری طرف ایک دیگر مرکزی وزیر ثبوت اور ایک لڑکی کے بیان کے باوجود اسے فائیو اسٹار’ٹریٹمنٹ‘ دیا جاتا ہے۔

کھیڑا نے کہا کہ حکومت کے ایسے ’کارناموں‘ کو عوام کے سامنے لایاجائے گا۔انہوںنے حکومت پر ’ہیڈ لائن منیجمنٹ‘ اور ایویمنٹ منیجمنٹ‘ کرنے کا الزام لگایا اوروہ سلگتے ہوئے مسائل کا حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بڑے مسائل کے مستقبل حل کے بجائے ہیرا پھیری کئے جارہے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اعلان نہیں ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کھیڑا نے کہا کہ ’ون نیشن۔ون پول‘ کی بات کہنے والے تین ریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات نہیں کراپارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...