جھارکھنڈ میں بنے گی کانگریس حکومت، گزشتہ 5 سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2019, 8:19 PM | ملکی خبریں |

رانچی،18/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) جھارکھنڈ کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین سنجے پاسوان نے دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس-جھارکھنڈ مکتی مورچہ-آر جے ڈی 'مهاگٹھبدھن' کی ہی جیت ہوگی، کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ایک قومی پارٹی ہوتے ہوئے کانگریس جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) جیسی علاقائی پارٹی سے بھی کم سیٹوں پر انتخاب کیوں لڑ رہی ہے، تو سنجے پاسوان نے کہا، ’’کانگریس کا ہمیشہ سے اتحاد نبھانے پر یقین رہا ہے، جہاں جس کی پوزیشن مضبوط ہے، وہاں وہی پارٹی لڑ رہی ہے، کیونکہ ہمارے ایک جیسے خیالات ہیں‘‘ـ

جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کے لئے ہونے جا رہے انتخابات میں جے ایم ایم 43 سیٹوں پر، کانگریس 31 اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) 7 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، جس طرح مہاراشٹر میں شیوسینا بی جے پی اتحاد ٹوٹا ہے، ٹھیک اسی طرح عین انتخابات کے وقت جھارکھنڈ میں طویل عرصے سے بی جے پی کی پارٹنر رہی آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اجسو) نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا ہے، پارٹی نے 19 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

کانگریس رہنما سنجے پاسوان نے کہا کہ اجسو نے این ڈی اے سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے، پھر بھی مهاگٹھبدھن آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اجسو) کو نہ حمایت دے گا اور نہ ہی اس سے لے گا۔

غور طلب ہے کہ جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر 30 نومبر سے پانچ مراحل میں انتخابات ہونے والے ہیں، مہاراشٹر میں اتحادی شیوسینا کے رویہ کی وجہ سے حکومت بنانے کا موقع کھو چکی بی جے پی کے سامنے اپنے ساتھیوں سے مسلسل کسی نہ کسی مسئلہ پر تناؤ بنا رہتا ہے، یہاں بھی بی جے پی کو اپنے سب سے پرانے ساتھیوں میں سے ایک جنتا دل-یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے بھی مقابلہ کرنا ہوگا، جے ڈی یو نے بھی ریاست کی تمام سیٹوں پر اکیلے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ اتحادی پارٹی آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اجسو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) بھی ریاست میں بی جے پی کو آنکھیں دکھا دی ہیں، بی جے پی کی اتحادی پارٹی آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اجسو) نے تو 12 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے، وہیں ایل جے پی صدر چراغ پاسوان نے بھی 50 سیٹوں پر اکیلے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...