راہل کی ای ڈی کے سامنے پیشی،بنگلوروسمیت کانگریس کا ملک بھر میں مارچ

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2022, 11:20 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍ جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی نے ان سے کئی سوالات کئے۔ لیکن اس دوران کانگریس کے کارکن مودی حکومت کے خلاف تقریباًتمام ریاستوں میں سراپااحتجاج رہے۔راجدھانی دہلی سے لے کر پٹنہ، لکھنو، گوا، احمد آباد، دہرہ دون، حیدر آباد تک تقریباً ہر جگہ کثیر تعداد میں کانگریس کارکن، راہل گاندھی کی حمایت میں دھرنا و مظاہرہ کر تے رہے۔ کانگریس کے ارکان پارلیمان، ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور سینئر لیڈروں نے بھی راہل گاندھی کے ساتھ ای ڈی کے دفتر جانے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس نے لوٹین زون سے ای ڈی آفس کی طرف جانے والی سڑکوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف کانگریس دہلی سمیت ملک کے 25 ای ڈی دفاتر پر احتجاج کیاگیا۔ اس کے علاوہ کانگریس کارکن، جموں اور بنگلورو میں مرکز کے ذریعہ انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کیا۔ کانگریس نے اس احتجاج کو ستیہ گرہ کا نام دیا ہے۔

دوسری طرف کانگریس کارکنوں نے راہل گاندھی کے گھر کے باہر پوسٹر لگا دیے ہیں۔ راہل کی تصویر کے ساتھ اس پوسٹر میں لکھا ہے ”سچ جھکے گا نہیں“، ساتھ ہی کانگریس دفتر کے ارد گرد کے علاقے میں بھی پوسٹر لگائے گئے ہیں، جس پر لکھا ہے کہ پیارے مودی اور امیت شاہ، یہ راہل گاندھی ہیں، جھکے گا نہیں، میں ساورکر نہیں ہوں، میں راہل گاندھی ہوں۔

اس کے علاوہ کانگریس ریاست کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر کانگریسی لیڈروں نے بھی ای ڈی کی اس حرکت کو مودی سے جوڑکر اس کی زبردست مذمت کی ہے۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ہریش راوت نے کہاکہ اگر کانگریس اپنے لیڈر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف نہیں لڑ سکتی ہے تو ملک کے عوام کے خلاف جو ناانصافی ہو رہی ہے اس کے خلاف کیسے لڑیں گے۔

یہ اپوزیشن کی آواز کو مکمل طور پر دبانے کی کوشش ہے۔ ہم اس کوشش کا مقابلہ کریں گے۔ ایک طرح سے یہ ملک کی دوسری جنگ آزادی ہے۔ یہ ہمیں جیل میں ڈال سکتے ہیں لیکن ہم اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ اشوک گہلوٹ نے کہاکہ کونسا الزام لگایا گیا ہے؟ الزام بھی سیاست سے متاثر ہے۔ پورے ملک میں ای ڈی کے چھاپے پڑ رہے ہیں۔ یہ کب تک چلے گا۔

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہاکہ جب جب بی جے پی اور مودی ڈرتے ہیں، وہ پولیس کو آگے کرتے ہیں۔ آگے ہم عوام کی لڑائی لڑیں گے۔ یہ کیس ہے ہی نہیں کوئی ایف آئی آر ہے کیا؟ یہ کیس مودی حکومت نے 2014میں شروع کیا اور انہی کی سرکار نے بغیر کوئی ثبوت ملے کیس کو ختم کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...