اڈانی کمپنی کے خُرد بُرد معاملہ پر کانگریس کا بنگلورو میں احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2023, 12:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو کے میسور بینک سرکل پر کانگریس کی جانب سے اڈانی کمپنی سے جڑے معاملات پراحتتجاج کیاگیا جس میں پارٹی کے رہنما و کارکنان شریک تھے۔ احتجاج کے دوران کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پہلے ہی اس معاملہ سے متعلق پیشن گوئی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈانی کمپنی سے متعلق بحران اب ہر گزرتے ایام کے ساتھ مالیاتی طورپر لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے۔ کانگریس کےرہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اڈانی بحران  کے متعلق جلد از جلد جوائنٹ پارلمینٹری کمیٹی یا پھر تحقیقات کرائی جائے،تاکہ معاملہ کی اصلیت منظر عام پر آسکے۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو لے کر سنجیدہ ہیں، اور اس گھوٹالے کے خلاف ان کی جدوجہد جاری رہیگی.

ہنڈن برگ نے ایک رپورٹ میں اڈانی کمپنی کے حصص اور دیگر امور سے متعلق کئی سنگین الزامات عائد کیا تھا،جس کے بعد اڈانی گروپ آف کمپنیس کے حصص اور شیئر بازار میں مسلسل گرواوٹ درج کی جارہی ہے۔ہنڈن برگ کے الزامات کی وجہ سے اڈانی گروپ کے اسٹاکس اور بانڈز پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے،اس معاملے میں گوتم اڈانی کی مالیت کو سخت نقصان پہنچا ہے. اس رپورٹ کے سبب اڈانی کو فوربز کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 22ویں نمبر پر دھکیل دیا ہے. پچھلے سال وہ گروپ کمپنی کے اسٹاک کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تیسرے نمبر پر تھے.

جہاں تک ملک کے سیاست دانوں کا تعلق ہے، مختلف اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں اڈانی کمپنی سے متعلق بحران کے معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں، پارٹیوں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یا سپریم کورٹ کی زیر نگرانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے بھی اڈانی پر بار بار سوالات اٹھائے ہیں. سینئر وکیل اور بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر مہیش جیٹھ ملانی نے پوچھا کہ نریندر مودی حکومت کا ہنڈن برگ-اڈانی معاملے سے کیا لینا دینا ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔