کانگریس کا بجلی اور پانی کی قلت پر منگل کو احتجاج و مظاہرہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 1:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 17جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی صوبائی کانگریس کمیٹی کی صدر شیلا دکشت کی قیادت میں 18 جون کو کانگریس کارکن دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 70 جگہ بجلی، پانی کی قلت کو احتجاج کریں گے۔ گرمی کی وجہ سے دہلی میں کئی جگہ بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے تو دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی کی دقت ہے۔ 12 جون کو سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے سی ایم کجریوال سے ملاقات کر کے درست چارج کے نام پر 1 سال میں وصول کئے گئے 7401 کروڑ روپے کے بدلے 6 ماہ صارفین کو فری بجلی دیئے جانے کی مانگ کی تھی۔ بی جے پی نے ڈی ای آر سی میں دو ممبر مقرر نہ کرنے کو سنگین معاملہ بتاتے ہوئے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر وجے گوئل نے پریس بریفنگ کر کجریوال حکومت کے سستی بجلی کے نعرے کو جھوٹا بتایا۔ اور حکومت کو فکسڈ چارج کے 7000 کروڑ عوام کو لوٹانے کو کہا۔بی جے پی ممبر پارلیمنٹ وجے گوئل کے دہلی میں مہنگی بجلی ملنے کے الزامات پر عام آدمی پارٹی نے ملک کی مختلف ریاستوں کی بجلی قیمتیں بتائی ہیں۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان سوربھ بھاردواج نے ہفتہ کو بیان جاری کر کہا کہ ہم حقائق کی بنیاد پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...