بی جے پی کے خلاف کولار میں کانگریس کا احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 1:39 PM | ریاستی خبریں |

کولار،20؍اگست (ایس او نیوز ) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف کورگ ضلع کے مڈی کیری میں بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور انڈے پھینکے جانے کے خلاف یہاں کانگریس کی جانب سے امبیڈکر سرکل میں دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے کسان سیل کے ضلع صدر سرینواس نے کہا کہ سدارامیا ایک سابق وزیر اعلیٰ ہیں،ان کی حفاظت حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔کورگ میں پولیس کی موجودگی میں بی جے پی اور آر ایس ایس والوں نے سدارامیا پر انڈے پھینک کر حملہ کیا۔

در اصل ریاستی بی جے پی کو داونگیرے میں لاکھو ں افراد کی موجودگی میں سدارامیا کا 75واں جنم دن منانا راس نہیں آیا اور وہ سدارامیا کی مقبولیت سے بوکھلا گئے ہیں۔ سدارامیا کی مقبولیت گھٹا نے بی جے پی مختلف حربے استعمال کررہی ہے لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

احتجاجی دھرنے میں محمد اقبال، منجو، اشوک، پیارے جان، تیاگ راج، عارف اللہ وغیرہ نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔