حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کانگریس کے احتجاج میں عوام زیادہ تعداد میں شرکت کریں:کرشنابائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍اگست(ایس او نیوز)کمزور اور پسماندہ طبقات کی ترقی کو برداشت نہ کرنے والی بی جے پی حکومت کے جی ایس ٹی،بے روزگاری،گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سمیت دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چلائی جارہی عوامی تحریک میں سبھی کو حصہ لیناچاہئے اور اس کیلئے ابھی سے تیاری شروع کی جانی چاہئے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر وبیاٹرائن پورہ کے رکن اسمبلی کرشنابائرے گوڈا نے کہی۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے جالیگے گرام پنچایت میں شامل چکناہوساہلی میں آنجہانی کے چنامریپا کی یاد میں کے سی منجوناتھ کی طرف سے دیہات میں تعمیر کردہ پینے کے شفاف پانی کے مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ ایک ہزار لیٹر پانی شفاف کرنے کی استطاعت والے اس مرکز کا قیام 4لاکھ روپئے کی لاگت سے عمل میں لایاگیاہے۔دیہاتیوں کی سہولت کیلئے یہ مرکز قائم کیاگیاہے،عوام اس کا بھر پور استعما ل کریں۔غریبوں کی روزمرہ کی زندگی کیلئے درکار تمام ضروری اشیاء پر بھی جی ایس ٹی عائد کرکے،بے روزگاری کا مسئلہ کھڑاکرکے،گیس کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریبوں کو تکلیف پہنچارہی مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس کے ذریعے عوام پر ظلم کیاجارہاہے،حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرناچاہئے اورحکومت کے اس رویے کی کھل کر مذمت اور مخالفت کی جانی چاہئے۔

کرشنابائرے گوڈانے مزید کہاکہ جب سے ریاست اور مرکز میں بی جے پی حکومت آئی ہے،غریبوں اور درمیانی طبقے کے لوگوں پر ظلم بڑھتاہی جارہاہے اور روزانہ ایک نہ ایک عوام دشمن پالیسی جاری کی جارہی ہے۔احتجاجیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور جمہوریت کا قتل کیاجارہاہے،کانگریس پارٹی اس کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔پدیاترا کے تعلق سے اجلاس طلب کرکے تمام لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائیگا اور دیونہلی ٹول کے قریب سے پدیاتراشروع کی جائے گی اور دھان سودھا پہنچے گی،اس پدیاترامیں بنگلور دیہی ضلع سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارٹی کارکنوں کو شرکت کرنی ہوگی۔

سابق رکن پارلیمان سی نارائن سوامی،سابق رکن اسمبلی منی نرسمہیا،وینکٹ سوامی،جگناتھ،اے سی سرینواس،چنپا،چیتن گوڈا،شانت کماراوریگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...