بنگلور: بی جے پی کو کانگریس کا جواب؛ یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے قومی پرچم، کیپ اور ٹی شرٹ بالکل مفت دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2022, 12:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7 اگست (ایس او نیوز) حکمراں بی جے پی کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج  کرناٹک کانگریس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ   یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 اگست کو  بنگلور کے سنگولی رائینا سرکل سے بسونگڈی  تک فریڈم مارچ نکالا جائے گا اور  اس مارچ میں شرکت کے لئے نام درج کروانے والوں کو  قومی پرچم، ایک کیپ اور ایک ٹی شرٹ بالکل  مفت دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ   حکمراں بی جے پی نے 15 اگست کے موقع پر ’’ہر گھر ترنگا‘‘ پروگرام  کا اعلان کیا ہے جس کے  تحت قومی پرچم کو 22 روپے کی قیمت پر فروخت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی  کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اتوار کو بنگلورو میں کہا، ’’ہم ترنگا لے کر آزادی مارچ میں شامل ہونے والوں کے لیے 1.5 لاکھ سے زیادہ قومی پرچم، کیپ اور ٹی شرٹس لائے ہیں۔‘‘ ڈی کے شیوکمار نے عوام اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر سفر کرنے کے لیے بسوں، ریلوے اور میٹرو خدمات کا استعمال کریں اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے چیف منسٹر بسواراج بومئی پر زور دیا کہ وہ 15 اگست کو میٹرو کے تمام صارفین کو 50 فیصد رعایت کا اعلان کریں تاکہ لوگوں کو گھومنے پھرنے اور یوم آزادی امرت مہوتسو منانے کے قابل بنایا جا سکے۔

کے پی سی سی چیف نے قومی ترنگا لے کر  کانگریس پارٹی کی طرف سے فریڈم  مارچ نکالنے  کی اجازت دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

اخباری  نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے حکمراں بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی بی ایم پی وارڈوں کے ریزرویشن کو  حکمراں بی جے پی نے  اپنی  سیاسی سہولت کے مطابق مقرر کیا  ہے اور اس بات کو یقینی بنایا  ہے کہ جن وارڈوں میں کانگریس پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں وہاں خواتین، پسماندہ طبقات اور درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل  کے اُمیدواروں کو ریزرویشن دی ہے۔ حالانکہ ریزرویشن کو آبادی کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔

اسمبلی حلقوں میں آنے والے 93 وارڈوں میں سے 76 خواتین کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں کہ عوام خود  فیصلہ کریں یہ کتنا  درست ہے۔ مزید بتایا کہ "ہماری پارٹی کے رہنما پہلے ہی آبادی کے اصولوں پر عمل کیے بغیر وارڈوں کے متعصبانہ اور سنسنی خیز ریزرویشن کے خلاف اپنا سخت احتجاج درج کراچکے ہیں۔ تاہم، ہم الیکشن لڑیں گے اور مقابلہ بھی کریں گے۔‘‘ 

کے پی سی سی چیف نے کہا کہ وارڈز اور تحفظات کی من مانی اور متعصبانہ فکسنگ کے خلاف 3,000 سے زیادہ اعتراضات دائر کیے گئے تھے جن پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیر اعلیٰ اور وزراء کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ یہ بی جے پی کا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنائے۔وہ وزیر اعلی. یا  وزیر بنانے یا اس میں  تبدیلی  کرنے میں  آزاد ہیں۔ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ پارٹی اور عوام جس چیز کا مطالبہ کرتے ہیں وہ گڈ گورننس اور سماجی انصاف ہے۔لیکن یہاں  حکومت میں کرپشن عروج پر ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔