حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والوں کی سچائی سامنے آ گئی: سونیا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک انتہائی اہم میٹنگ جمعہ کے روز دہلی میں شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں کسان تحریک سمیت کئی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کو سب سے پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ دوسروں کو حب الوطنی اور نیشنلزم کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والے اب پوری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسان تحریک کے درمیان کسان تنظیموں سے بات چیت کے نام پر حکومت نے حیران کرنے والی بے حسی اور تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

کانگریس صدر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ہفتہ میں پارلیمنٹ اجلاس شروع ہونے والا ہے۔ حالانکہ یہ بجٹ اجلاس ہے، لیکن مفاد عامہ کے کئی ایسے ایشوز ہیں جن پر اس اجلاس میں پوری طرح بحث کیے جانے کی ضرورت ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حکومت اس پر متفق ہوگی؟ یہ دیکھنے والا معاملہ ہے۔‘‘ مرکزی حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف چل رہی کسان تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ’’کسانوں کی تحریک جاری ہے اور حکومت نے بات چیت کے نام پر حیران کرنے والی بے حسی اور تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

سونیا گاندھی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ زرعی قوانین جلد بازی میں بنائے گئے ہیں اور پارلیمنٹ کو ان کے اثرات پر غور کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہم ان قوانین کو خارج کرتے ہیں کیونکہ یہ فوڈ سیکورٹی کی بنیادوں کو منہدم کر دیں گے۔‘‘ سونیا گاندھی نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی اور ٹی وی چینلوں کی ریٹنگ ایجنسی بارک کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کی افشا واٹس ایپ چیٹ معاملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’حال ہی میں ہم نے بہت ہی پریشان کرنے والی خبریں دیکھی ہیں، کہ کس طرح سے قومی سیکورٹی کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ جو لوگ دوسروں کو حب الوطنی اور نیشنلزم کا سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہیں وہ اب پوری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔‘‘ کانگریس صدر نے ملک کی معاشی حالت پر بھی فکر کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نجکاری کو لے کر بہت جلدبازی میں نظر آ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...