انکولہ،کمٹہ اور ہوناور میں راہول گاندھی کا روڈ شو؛ جمعہ کو کیا مینگلور کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th April 2018, 12:50 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28؍اپریل(ایس او نیوز) کانگریس صدر راہول گاندھی نے ضلع شمالی کینر اکے دورے پر انکولہ،کمٹہ اور ہوناور میں روڈ شو کیا۔ انکولہ میں 16منٹ تک پیدل چلتے ہوئے راہول نے لوگوں سے ہاتھ ملانے کے علاوہ بات چیت بھی کی۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سارے لوگ راہول کے ساتھ سیلفی فوٹو لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

راہول گاندھی نے جمعرات کو  اپنا دوپہر کا کھاناانکولہ میں دینکر دیسائی روڈ پر واقع ہوٹل کامت پلس میں کھایا جہاں انہیں ساحلی علاقے کی خصوصی چکن ڈشس پیش کی گئیں۔کمٹہ کی طرف روڈ شو کے لئے آتے ہوئے مرجان کے مقام پر اڈپی ہوٹل کے پاس راہول کا قافلہ رکاجہاں انہوں نے چائے اور بسکٹ کا مزہ لیا۔ 

شام قریب سات بجے راہول گاندھی بھٹکل تشریف لائے، یہاں عوام الناس کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مودی اور بی جےپی کو راست نشانہ بنایا۔ رات قریب نو بجے راہول گاندھی کا قافلہ جلسہ کے اختتام کے بعد مرڈیشور  ہوٹل میں رُکا، جس کے بعد آج جمعہ صبح مینگلور کے لئے روانہ ہوا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔