کانگریس کے ’آئی این سی ٹی وی‘ نیوز چینل کی باضابطہ طور پر شروعات

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 12:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس نے یوٹیوب پر اپنے ڈیجیٹل چینل ’آئی این سی ٹی وی‘ کا نشر ہفتے کے روز بہ ضابطہ شروع کر دیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اجے ماکن، خزانچی پون بنسل سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں نے ورچول ذریعے سے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ٹی وی چینل مسائل سے ہٹ کر محض حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں اور ایسے میں عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے پارٹی نے یہ ڈیجیٹل چینل شروع کیا ہے۔

اس موقع پر وینوگوپال، اجے ماکن اور پون بنسل کے علاوہ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا، سوشل میڈیا سیل کے سربراہ روہن گپتا اور یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سمیت پارٹی کے کئی رہنما موجود تھے۔ چینل کی شروعات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی اس ڈیجیٹل چینل کے ذریعے لوگوں کی آواز بلند کرے گی اور حکومت کو عوامی مفاد کے مسائل پر فوری طور پر کام کرنے کے لیے دباؤ بنائے گی۔

وینوگوپال کا کہنا تھا کہ آج کچھ ٹی وی چینل ایسے مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں جو عوام سے متعلق ہیں۔ اس چینل پر ان مسائل کو ترجیحی طور پر اٹھایا جائے گا اور حکومت پر عوامی مفاد میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ پون بنسل نے کہا کہ چینل پر ان مسائل کو اٹھایا جائے گا‘ جنھیں حکومت اور اس کے لیے کام کرنے والے چینل اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...