شیورام ہیبّار کی حمایت میں کھڑے ہونے کی صورت میں یلاپورکے بلاک کانگریس عہدیداران کو برخاست کرنے کا انتباہ: بنگلورو میں منعقدہ کانگریس پارٹی میٹنگ میں فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2019, 6:23 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل :30؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کانگریس پارٹی سے خارج  کئے گئے  رکن اسمبلی  شیورام ہیبّار کی حمایت میں یلاپور کانگریس کے کوئی عہدیدار کھڑے نظر آتے ہیں تو اُنہیں پارٹی سے برخاست کئے جانے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ بنگلور میں منعقدہ  کانگریس پارٹی کے کارکنان کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ  یلاپور ودھان سبھا حلقہ میں کانگریس پارٹی کو نئے سرے سے منظم کیا جائے اور پارٹی پر اپنی پکڑ کو دوبارہ مضبوط کیا جائے۔ اگر کانگریس کا کوئی عہدیدار شیورام ہیبار کی حمایت کرتا ہے تو پہلے اُنہیں سخت تاکید کی جائے اگر وہ اپنے اندر سدھار نہیں لاتے تو اُنہیں عہدے سے برخاست کیا جائے اور ایماندار پارٹی کارکنان کو موقع فراہم کیا جائے۔

پیر کو بنگلورو میں منعقدہ میٹنگ میں اترکنڑا ضلع کے لیڈران  نے ضلع میں پارٹی کے موجودہ حالات  کے متعلق سنجیدہ گفتگو کی۔ خاص کر رکن اسمبلی شیورام ہیبار کے استعفیٰ کے بعد یلاپور حلقہ  میں ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق کانگریس ضلع کمیٹی صدر سے مکمل جانکاری حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک گروہ بلاک کانگریس صدر کی تبدیلی کی مانگ کرتا رہا ہے۔میٹنگ میں شریک ہوئے کانگریس لیڈر ایچ ایم نائک نے بتایا کہ پارٹی سینئر لیڈران کی  پارٹی استحکام سے پہلے بلاک کانگریس کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کرنےوالی صلاح پر اتفاق کیاگیا۔ حلقہ میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے متعلق میٹنگ کا انعقاد ہواہے۔ رکن اسمبلی شیورام ہیبار کی طرف سے استعفیٰ دینے کے بعد پیدا ہونےو الے حالات، کارکنان کا رجحان وغیرہ پر کھل کر بحث ہوئی ۔ پارٹی صدر دنیش گنڈوراؤ نے بلاک کانگریس صدر کی تبدیلی کو لےکر ایک دو دن میں فیصلہ لینےکا تیقن دیا ہے ۔ ضلع میں کانگریس پارٹی کو منظم و مستحکم کرنےکا فیصلہ لیاگیا ہے۔ یلاپور حلقہ  میں چندتبدیلیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ ریاستی کمیٹی کوحلقہ کے لیڈران کی رائے سے مطلع کئے جانے کی کانگریس ضلع کمیٹی صدر بھیمنا نائک نے جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔