کانگریس این سی پی اتحاد کا وعدہ: 65؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پندرہ سو روپے ماہانہ پنشن ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 12:01 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کو لے کر آج کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے عوام سے کئی وعدے کئے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کئی وعدے کئے اور ان کی پارٹیوں کی اتحاد کی حکومت بننے پر انہیں پورا کرنے کا بھروسہ جتایا۔ این سی پی کے لیڈر جینت پاٹل نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ کے نئے قانون کے تحت فیصلہ جرمانہ رقم کو کم کریں گے۔ نئی صنعتوں میں 80 فیصد عہدوں پر مقامی افراد کو موقع دینے کے لئے خصوصی قانون بنائیں گے۔ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 1500 روپے ماہانہ پنشن دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر بالا صاحب تھورات بھی موجود تھے۔جینت پاٹل نے کہا کہ نوجوانوں اور تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ بھتہ دیا جائے گا۔ ریاست کے ہر شہری کا ہیلتھ انشورنس کیا جائے گا اور کسانوں کا مکمل قرض معاف کرنے کے فیصلے کو لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کے جی سے پی جے تعلیم کے تحت پہلے مرحلے میں سرکاری اور منظور کالجوں میں تمام طلباء کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 21 ہزار روپے کیا جائے گا۔ دسویں پاس 10 لاکھ لڑکیوں کو پہلے سال مفت لیپ ٹاپ دیے جائے گا ۔ذریعہ ٔ معاش کے حامل نہ ہونے والے 65 سال سے زیادہ عمر کی خاتون اور مرد کو 1500 روپے ماہانہ پنشن دیئے جائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...