’’پُرامن کرناٹک‘‘ہیلپ لائن جاری کرنے پر کانگریس کا غور، فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور سماج میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے حکومت کا اقدام

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2023, 1:16 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 6/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کانگریس،فرقہ پرست قوتوں کے خلاف اور سماج میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے ’’پرُ امن کرناٹک‘‘ ہیلپ لائن جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اُن کارکنوں کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن قائم کرے گی جنہیں کانگریس حکومت مبینہ طور پر پریشان کر رہی ہے۔ 

وزیر درمیانی و بھاری صنعتیں ایم بی پاٹل نے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار ، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پر میشور اور وزیر آر ڈی پی آر پریانک کھر گے سے ’’پرُ امن کر نا ٹک" نامی نئی ہیلپ لائن کے قیام پر غور کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہیلپ لائن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کرناٹک میں کوئی نفرت نہ پھیلائی جائے ۔

 انہو ں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور ’’برانڈ کرناٹک ‘‘ کا تحفظ ہے۔ 3 جون کو بینگلورو ساؤتھ کے ایم پی اور بی جے پی یو وا مورچہ کے صدر تیجسوی سوریہ نے  کہا کہ بی جے پی عنقریب ریاست کے بی جے پی کے کارکنوں کے لیے ہیلپ لائنس کا آغاز کرے گی ۔ تیجسوی سوریہ نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ریاست میں بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے کیسس درج کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ ریاست کی کانگریس حکومت کے قانونی مظالم سے ہمارے کارکنوں کو بچانے اور قانونی جنگ لڑنے وکلاء کی ٹیم تیار کی جارہی ہے۔ 

دریں اثناء دائیں بازو کے کارکن چکرورتی سولی بیلے نے پاٹل کو چیلنج کیا جنہوں نے اسے امن کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا انتباہ دیا تھا۔ چکرورتی نے کہا کہ اگر آپ نے مجھے جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا تو آپ کا خیر مقدم ہے۔ ہم اپنی جدو جہد کو آگے بڑھائیں گے۔ یہ افسوسناک ہے کہ جولوگ وزیر بنتے ہیں ان میں معلومات کا فقدان ہوتا ہے۔ یہ غنڈہ گردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...