بھٹکل میں آدھار کارڈ کے سینٹرس تمام پنچایت دفتروں میں قائم کرنے کا مطالبہ لے کر کانگریس مائناریٹی کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 11:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل13/اکتوبر(ایس او نیوز) اتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی بھٹکل امد پر کانگریس ضلع مائناریٹی کمیٹی کی جانب سے انہیں ایک میمورنڈم دیا گیاجس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ آدھار کارڈ رجسٹریشن اور اس سے متعلقہ دوسری کارروائیوں کے لئے بھٹکل میں آدھار سنٹرز میں اضافہ کیا جائے اور تمام گرام پنچایتوں میں بھی ایسے سینٹرز قائم کیے جائیں۔

 کانگریس مائناریٹی کمیٹی کے صدر جناب عبدالمجید شیخ کی طرف سے پیش کردہ اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو تین برسوں سے بھٹکل تعلقہ کے عوام آدھار کارڈ کے سلسلے میں بہت ہی دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔بھٹکل شہر نیمّدی کیندرااور پوسٹ آفس کے علاوہ کہیں بھی یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ پوسٹ آفس میں روزانہ صرف 30افراد کو موقع ملتا ہے۔ہر روز آدھی رات سے ہی لوگ آدھار کارڈ سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لئے پوسٹ آفس اور نیمّدی کندرا کے باہر قطار لگاتے ہیں۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ عوام کو اس تکلیف سے نجات دلانے کے لئے فوری اقدام کیاجائے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ عوام کو راحت دلانے تحصیلدار دفتر، بلدیہ دفتراور دوسرے مقامات پر آدھار سینٹرز شروع کیے جائیں۔اس کے علاوہ تعلقہ کے 16گرام پنچایتوں میں بھی آدھار کارڈ بنوانے اور اس میں ترمیم و اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ مضافات سے عوام کو سفر کرکے شہر میں پہنچنے اور یہاں سے خالی ہاتھ واپس لوٹنے کی دشواریوں سے نجات مل جائے۔اس کے علاوہ کام کاج کی رفتار بڑھانے کے لئے آدھار سنٹرز کے اہلکاروں اور عملے میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے کانگریس میناریٹی کمیٹی کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ بھٹکل میں ادھار کارڈ کے مسٔلہ کو حل کرنے کے تعلق سے ضروری اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد احمد مُلاّ اور بھٹکل تحصیلدار وی بی کوٹرلی و دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...