پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر کانگریس کی میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2022, 1:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 4؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل کانگریس کی پارلیمانی پارٹی نے ہفتہ کے روز یہاں اہم میٹنگ کی، جس میں سرمائی اجلاس کے دوران چین کی دراندازی، اقتصادی مسائل اور آئینی اداروں میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ان مسائل پر گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے 7 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر گفتگو کرنے کے لیے اسٹریٹجک گروپ کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے، پی چدمبرم، منیش تیواری، کے سی وینوگوپال، ادھیر رنجن چودھری، مانک ٹیگور، جاوید انصاری، کے سریش اور جے رام رمیش خود موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں بے روزگاری، کسانوں کو تحفظ کی ضمانت، مہنگائی، سائبر کرائم، جنگلات کے حقوق، یو پی اے حکومت کے دوران بنائے گئے آر ٹی آئی، اور منریگا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ چین کے ساتھ سرحد پر دو سال سے کشیدگی کا ماحول، موربی کا حادثہ، عدلیہ اور حکومت کے درمیان رسہ کشی اور اس میں وزیر قانون کا کردار، معاشی صورتحال، کشمیری پنڈتوں کی صورتحال، فضائی آلودگی وغیرہ پر بحث کی گئی۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ سیشن 17 دن کا ہے جس میں سے جمعہ کے روز پرائیویٹ ممبر بلز اٹھائے جاتے ہیں اور پھر سیشن میں بحث کے لیے صرف 14 دن رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن کو اپنی بات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مسائل اٹھانے ہوں گے۔ اس طرح کھڑگے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 14 دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ان مسائل پر بات کریں جن کو ترجیح دی جانی ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ اس اجلاس میں تین مسائل اہم ہیں، جن میں چین کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال پہلے چین نے ہندوستان پر دو مرحلوں میں حملہ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اس حوالے سے برابر جوابات دیتے تھے لیکن آج 22 ماہ سے اپوزیشن چین کی دراندازی پر سوالات اٹھا رہا ہے لیکن وزیراعظم خاموش ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر کوئی بحث نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ ملک کی معاشی حالت کا ہے۔ عوامی اثاثے فروخت ہو رہے ہیں، برآمدات گھٹ رہی ہیں۔ تیسرا بڑا مسئلہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی اداروں میں دخل اندازی کا ہے۔

کانگریس ان تینوں مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرنا چاہے گی اور اپوزیشن جماعتوں سے بات کرکے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے اس پر بھی بات کی جانی چاہئے اور کہا کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے دو ججوں کے فیصلے میں ریزرویشن کو لے کر اہم مسائل اٹھائے گئے ہیں اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ پارٹی پارلیمنٹ میں ہر مسئلہ پر بحث کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت من مانی کرتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اس کے حکم پر چلے لیکن کانگریس ایسا نہیں ہونے دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...