کرونا ویکسین پر کانگریس کا سوال، کرونا ویکسین قابل اعتماد ہے تو حکمراں طبقہ ویکسین کیوں نہیں لے رہا ہے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 12:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،17؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا) ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے ساتھ ہی اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی فیز 3 کے جانچ کے ہنگامی منظوری د ے دی گئی ۔ اگر ویکسین اس قدر معتبر ہے ، تو پھر حکومت سے وابستہ افراد اس کی خوراک کیوں نہیں لے رہے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے بعد کہا کہ وہ کورونا کیخلاف زندگی کی لکیر کا کام کرے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں کو نظرانداز کریں اور سائنس دانوں اورماہرین پر اعتماد کریں۔پنجاب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں ویکسی نیشن شروع ہوئی ہے ،وہاں لیڈران کو بھی ویکسین دی گئی ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدرجو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو بھی ویکسین دی گئی ہے ، اس کے علاوہ برطانیہ میں ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم بورس جانسن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کو بھی ویکسین دی گئی ، تاکہ عوام میں ویکسین کے بارے میں لوگوں میں اعتماد پیدا ہو، پھر حکومت یہ کام کیوں نہیں کررہی ہے؟

وہیں ہرش وردھن نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے، اس سے قبل بھارت پولیو اور چیچک کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور اب مودی کی سربراہی میں کووڈ-19 کیخلاف جنگ جیتنے کے فیصلہ کن ُ مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ ایک سال سے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم وقت سے پہلے الرٹ ہوکر اور عملی حکمت عملی کے ذریعہ کورونا پر قابو پانے کی کوشش کر چکے ہیں، ہمارے ملک میں دنیا میں موت کی شرح سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام فرنٹ لائن کارکنوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...