پتور: آپسی اختلافات بھول کر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے متحد ہوجائیں - کانگریس پارٹی کارکنان سے لیڈروں کی اپیل 

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2023, 12:24 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

پتور،6 / جنوری (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی لیڈران نے  پتور کے نیلیاڈی سے  ملناڈ اور ساحلی علاقے کے لئے اپنی 'پرجا دھونی یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو آواز دی کہ وہ آپسی اختلافات بھول کر بی جے پی کی  "بد عنوان، غیر فعال، غیر مخلص، غیر موثر اور عوام سے دور" حکومت کو ہٹانے کے لئے متحد ہوجائیں۔ 
    
پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر آر وی دیشپانڈے نے کہا : "اختلافات کو بھول جاو اوربی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے پارٹی کی بنیادوں کومستحکم کرو" انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا ، ذات اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے جوایک جمہوریت کے لئےاچھی چیزنہیں ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بنیادوں پرووٹ مانگنے کے لئے اس کے پاس کامیابی کاکوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ مرکزاورریاست میں اقتدار پر رہنے والی ڈبل انجن کی بی جے پی حکومت افراط زر کے اندر بری طرح پھنس گئی ہے۔  
    
دیشپانڈے نے کہا کہ بی جے پی کو کسانوں یا ماہی گیروں کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سدارامیا کی قیادت والی سابقہ  کانگریسی حکومت نے جتنی بھی "بھاگیہ" اسکیمیں شروع کی تھی ان سب کو موجودہ بی جے پی حکومت نے ختم کر دیا ہے۔ ملک کے اندرخوف کاماحول ہے۔ اقلیتیں سکون اور خوشی کے ساتھ جی نہیں پا رہی ہیں۔ 
    
رکن اسمبلی یوٹی قادرنے کارکنان کو آوازدی کہ پارٹی کےاندرگروپ بندی کوختم کرکے پارٹی امیدوارکی جیت کو یقینی بنانے کے لئے بوتھ لیڈربن جائیں۔ 
    
ایک اورکانگریسی لیڈرمدھو بنگارپّا نے بی جے پی کو "بزنسجنتا پارٹی" قراردیتے ہوئے کہا کہ کانگریسی حکومت نے ریاست میں پہلی مرتبہ کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی تھی ۔ کے پی سی سی کے ورکنگ صدر سلیم احمد نے کہا کہ بسوا راج بومئی کی بی جے پی حکومت جو 2023-24 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے وہ اس کا 'الوداعی بجٹ' ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے آئندہ الیکشن میں 150 نشستیں حاصل کرنے کا نشانہ رکھا ہے اور پارٹی کو پورا بھروسہ ہے کہ ہم اس نشانے سے آگے نکل جائیں گے۔ 
    
اس موقع پرسابق وزیربی رماناتھ رائے، سابق ایم ایل سی آئیوان ڈیسوزا، لیجسلیٹیو کاونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر بی کے ہری پرساد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ ایم ایل سی منجوناتھ بھنڈاری اور کے ہریش کمارموجود تھے۔
    
اس اجلاس کے بعد یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی لیڈروں اورکارکنان نے بیلّارے ، گوتیگار اور سولیا میں نشستیں منعقد کیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

کاروار سے انکولہ تک رشوت خورنظام کے خلاف پدیاترا: رشوت خوری پر قدغن نہیں لگایاگیاتو ظلم وناانصافی میں اضافہ ہوگا: سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کا خطاب

 سماج کے لئے ناسور بنی بدعنوانی کا  اور رشوت خوری کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ کاروار انکولہ کے سماجی کارکن مادھو نایک پچھلے کئی برسوں سے یہی کام کررہے ہیں ۔ اور آج ان کی قیادت میں اہتمام کی گئی  پد یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچانے کی سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے نے ...

بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2.19 لاکھ ووٹرس؛ چیکنگ کے دوران بغیر دستاویز پچاس ہزار سے زائد رقم برآمد ہونے پر رقم ہوگی ضبط؛ اسسٹنٹ کمشنر نے فراہم کیں تفصیلات

بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2,19,876 ووٹرس ہیں جن میں  1,11,740 مرد اور 1,08,135 خواتین اور ایک مخنث ووٹرس ہیں ۔ ان میں معذور ووٹرس کی تعداد 2772،  اسّی  سال سے زائد عمر والے  ووٹرس 3323 اور 18 سے 20 سال عمر کے ووٹرس 1703 ہیں ۔

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کرناٹک میں انتخابات سے قبل ریزرویشن، ٹیپو سلطان اور حجاب کا مسئلہ

الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس  کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں  سیاسی پارٹیوں  کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس  پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ  ذیل میں اُن مدعوں  ...

کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر، اے بی پی-سی ووٹر سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت کا اندازہ

کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں ...

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی، جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔

2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔