کیرالہ میں ایل ڈی ایف کی مضبوط جیت سے کانگریس کے لیڈران حیران

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2021, 4:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍مئی (ایس  او نیوز؍ایجنسی)  کیرالہ کانگریس کے صدر ملاپیپلی رام چندرن نے کہاہے کہ ایل ڈی ایف حکومت اپنے کرپٹ طریقوں کے لیے مشہورہے۔یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ اس الیکشن میں ایک وزیراعلیٰ کو اتنا بڑا مینڈیٹ کیسے ملا؟ اس کے لیے محتاط سوچ کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اومان چانڈی اور اپوزیشن لیڈر رمیش چھنیتھلا بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یو ڈی ایف اتنے پیچھے کیوں گرگیا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجریوال نے بھی کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائے وجین کوایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ کجریوال نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی وجہ سے کیرالہ کے عوام نے آپ پر ایک بار پھر اعتماد بحال کردیا ہے۔ اداکار پرکاش راج نے وجین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت پر اچھی حکمرانی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کیرالہ نے آپ کو پسند کیا ہے ، کیوں کہ آپ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بھی کیرالہ کے وزیراعلیٰ پی وجین کو مبارکباد دی ہے۔کیرالہ کے وزیر خزانہ اور سی پی ایم کے سینئر رہنما تھامس ایساک نے کہاہے کہ ایل ڈی ایف کے لیے یہ مضبوط جیت ہے۔

سی ایم وجین نے پیشن گوئی کی تھی کہ ایل ڈی ایف آسانی سے 100 کا ہندسہ عبور کرلے گا اور بی جے پی واحد نشست کھو دے گی۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کیرالہ میں بائیں بازو کی فتح پر عوام کا شکریہ اداکیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...