بی جے پی جن آشیرواد نہیں معافی مانگنے کی یاترا نکالے: سلیم احمد

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2021, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اگست (ایس او نیوز) کے پی سی سی کے کارگزار صدر سلیم احمد نے کہاکہ بی جے پی کو چاہئے کہ جن آشیرواد یاترا کی بجائے عوام سے معافی مانگنے کی یاترا کا اہتمام کرے۔

کے پی سی سی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم احمد نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہاکہ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتیں مسلسل ریاست کے ساتھ ناانصافی کررہی ہیں اس لئے جن آشیرواد کی بجائے عوام سے معافی طلب کرنے یاترا کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کووڈ کی دوسری لہر کے دوران لاکھوں افراد کی موت کے لئے ذمہ داری لیتے ہوئے عوام کو خواب دکھاکر اقتدار حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی ریاست کے ساتھ سوتیلے سلوک کے لئے ریاست کو گرانٹ جاری کرانے میں ناکامی 2019سے سیلاب کے لئے معاوضہ ادانہ کرنے کے لئے پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے بی جے پی عوام سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ کی دوسری لہر کے تعلق سے طبی ماہرین کی جانب سے وارننگ دیئے جانے کے باوجود حکومت ضمنی انتخابات،قیادت کی تبدیلی میں مصروف رہی جس سے لاکھوں افراد کی موت واقع ہوئی۔

سلیم احمد نے کہاکہ ریاست میں نظم وضبط کی بحالی کی ذمہ داری ریاستی وزیر داخلہ پر عائد ہے لیکن بی جے پی کے ایک سابق وزیر کا استقبال ہوامیں فائرنگ کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور اس کی وکالت وزیر داخلہ کی جانب سے کی جاتی ہے۔ اس کے لئے کون ذمہ دارہیں اس کا جواب حکومت دے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ ریاستی عوام بی جے پی کے خلاف غصہ کی یاترا نکالے گی۔

انہوں نے کہاکہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی برسر اقتدار ہے اورمرکزی میں ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے 25اراکین پارلیمان ہیں لیکن جب ریاستی مفادات کا وقت آتا ہے ان اراکین پارلیمان کی آواز ہی نہیں نکلتی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...