راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچی دہلی پولیس، کانگریس کا شدید ردعمل

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2023, 9:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بھارت جوڑو یاترا کے دوران دئے گئے بیان کے سلسلہ میں اتوار کے روز دہلی پولیس راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی کو ایک نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ تاہم انڈین نیشنل کانگریس نے دہلی پولیس کے اس عمل کو شرم ناک حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اڈانی معاملہ پر سوالوں سے گھبرا گئے ہیں اور ایسی حرکتوں سے پارٹی کا حوصلہ مزید مضبوط ہوگا۔

وہیں پولیس کی اس کارروائی کے بعد کانگریس کے اہم لیڈران متحرک ہو گئے اور یکے بعد دیگرے راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پون کھیڑا، اشوک گہلوت، شکتی سنگھ گوہل، ابھیشیک منو سنگھوی اور جے رام رمیش راہل کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے پہلے پون کھیڑا کو رہائش گاہ کے اندر جانے سے روک دیا تھا لیکن بعد میں انہیں اجازت دے دی گئی۔ پون کھیڑا نے کہا کہ ’’راہل گاندھی کو دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت کو کیا لگتا ہے کہ وہ ڈر جائیں گے؟‘‘

وہیں، اسپیشل سی پی (لا اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا نے کہا کہ ہم ان سے بات کرنے آئے ہیں۔ راہل گاندھی نے 30 جنوری کو سری نگر میں ایک بیان دیا تھا کہ یاترا کے دوران انہوں نے کئی خواتین سے ملاقات کی اور انہوں نے راہل گاندھی کو بتایا کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ اس لیے ہم ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔

خیال رہے کہ سری نگر میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آج بھی خواتین کا جنسی استحصال ہو رہا ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملہ پر راہل گاندھی کو 16 مارچ کو نوٹس بھیجا تھا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے یہ بات کہی ہے۔ راہل گاندھی کو اپنی تفصیلات دہلی پولیس کو دینی چاہئے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر نے ابھی تک دہلی پولیس کو جواب نہیں دیا ہے۔

وہیں، کانگریس نے دہلی پولس کے ذریعہ راہل گاندھی کو نوٹس دینے پر مرکز کو نشانہ بنایا۔ کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اڈانی کے درمیان تعلقات پر راہل گاندھی کے سوالات سے پریشان حکومت اپنی پولیس کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ کانگریس نے کہا تھا کہ ہم قانون کے مطابق مناسب وقت پر نوٹس کا جواب دیں گے۔ یہ نوٹس اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے۔

دریں اثنا، کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ’’بھارت جوڑو یاترا اور راہل گاندھی نے خواتین کو اپنے مسائل اور درد بانٹنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ دہلی پولیس کی یہ شرم ناک حرکت ثابت کرتی ہے کہ وزیر اعظم مودی اڈانی معاملہ پر ہمارے سوالوں سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ایسی حرکات سے ہماری ہمت مضبوط ہوئی، ہم جواب لیتے رہیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...