مودی کو قرض لے کر گھی کھانے کی عادت: ملیکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2021, 12:47 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ،7؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست )  وزیراعظم نریندر مودی کو قرض لے کر گھی کھانے کی عادت ہے۔اس کے لیے وہ سرکاری ملکیت کی تمام صنعتوں اور اداروں کو بیچتے جارہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے ایوان ِ شاہی گلبرگہ میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو حاصل ہونے والے ٹیکس کی زبردست رقومات اور جی ایس ٹی سے ہونے والی زبردست آمدنی کے باوجود حکومت کو سرکاری جائیداد اور اثاثوں کو فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ پیڑول اور ڈیزل پر ٹیکس میں اضافے کے ذریعے مرکزی حکومت نے پچیس لاکھ کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں زبردست گراوٹ کے باوجود مودی سنٹرل وسٹا کے نام پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کروارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی ملکیت والی صنعتوں سے حکومت کو درکار کرونی کیپٹلسٹ کافی مقدار میں حاصل ہوتاہے۔لیکن حکومت ان سرکاری صنعتوں کو اس لیے فروخت کررہی ہے کہ وہ ان صنعتوں کو خریدنے والے سرمایہ داروں سے انتخابات میں کثیر مالی امداد حاصل کرسکے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی معاشی بدعنوانیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اقتدار سے آنے سے پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہر سال دو کروڑ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی لیکن وہ اس وعدہ پر اُلٹا عمل کررہے ہیں اور سرکاری صنعتیں ایک کے بعد ایک بند ہوتی جارہی ہیں۔

راہل گاندھی کا جرأت مندانہ فیصلہ: ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ قائد کانگریس راہل گاندھی نے پنجاب میں دلت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ذریعے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ایسے فیصلے کرنا بے حد مشکل ہوتاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر امرندر سنگھ کو بی جے پی ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا کرتی تھی لیکن اب وہ اُن کی تعریف کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ملیکارجن کھرگے نے بتایا کہ کانگریس پارٹی میں قیادت کا کوئی بحران نہیں ہے۔پارٹی سونیا جی کی نگرانی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دورِ اقتدار میں بہت سے اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں کئی بحرانوں کا سامنا کیاہے۔تنظیمی طور پر جو اختلاف رائے کا یا ناراضگی کا دبے لفظوں میں اظہار کرتے ہیں وہ پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنانے میں عملاً حصہ نہیں لیتے اور بے بنیاد الزام تراشیوں کے ذریعے افواہیں پھیلاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...