چھتیس گڑھ: وہاٹس ایپ پر فحش ویڈیو شیئر کرنے پر کانگریس لیڈر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2019, 12:00 AM | ملکی خبریں |

چھتیس گڑھ، 10 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وہاٹس ایپ گروپ پر فحش ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں چھتیس گڑھ کانگریس کے ایک لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے جمعہ کو کہا کہ پون دوبے نام کے چھتیس گڑھ کانگریس کے ایک لیڈر نے ایک وہاٹس ایپ گروپ پر ایک قابل اعتراض ویڈیو شیئر کیا تھا۔پون دوبے بلاسپور ضلع کانگریس کا جوائنٹ سکریٹری ہے۔پون دوبے کے خلاف گوریلا بلاک کی خواتین کانگریس لیڈروں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔پیڈرا گوریلا کی ای ایس پی پرتیبھا تیواری نے کہا کہ پیڈرا، گوریلا اور مرواہی بلاک کی خواتین نے ایک وہاٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔اس گروپ میں کانگریس پروگرام پارٹی سرگرمیوں کی اطلاع ڈالتے ہیں،کئی خواتین لیڈران اس گروپ کی رکن ہیں۔ پون دوبے بھی اس گروپ کے رکن ہیں۔رپورٹ کے مطابق 6 اگست کو پون دوبے نے اس گروپ میں مبینہ طور پر ایک فحش ویڈیوز ڈالا، خواتین میں پون دوبے کے اس قدم کے خلاف غصہ ہے۔خواتین نے 7 اگست کو پون دوبے کے خلاف کیس درج کرایا، اگلے دن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔پون دوبے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 292 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو آرٹیکل 370 سے منسلک ہے۔اس ویڈیو میں برقع پہنے ہوئے بعض خواتین موجود تھی۔اس ویڈیو کے خلاف تقریبا درجن بھر خواتین پولیس تھانے پہنچی اور پون دوبے کے خلاف کیس درج کرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...