ریاست میں بشمول بی جے پی ورکرس کسی شہری کو بھی تحفظ نہیں: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2022, 7:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍جولائی (ایس او نیوز) کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارنے آج کہاکہ ریاست میں قتل کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بشمول بی جے پی کارکن کسی کا بھی تحفظ نہیں۔ خود حکومت ہی اخلاقی پولیس گیری کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں نظم وضبط درہم برہم ہوگیا ہے۔

یہاں شہر کے سداشیونگرمیں اپنی رہائش گاہ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوکمارنے کہاکہ ان معاملات میں ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ان معاملات میں حکومت کیا کارروائی کرے، اس میں ہم مداخلت نہیں کریں گے اور حکومت کو بھی ایسے معاملات کی تفتیش میں راست دخل نہیں دینا چاہئے۔ قانون کو اپنا کام کرنے کی مکمل آزادی دینی چاہئے۔ اس مرحلہ پر حکومت کو اپنی غلطیوں کو سدھارنا چاہئے۔ عوام حکومت پر اپنے غم وغصہ کا اظہارکررہی ہے،یہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایاکہ حالانکہ حکومت پر عوام پہلے ہی سے برہم تھی۔ اب کھل کر عوام سامنے آئی ہے۔ر یاستی بی جے پی حکومت کو کم سے کم اب ماننا چاہئے کہ وہ عوام کی امیدوں پر اترنے میں بری طرح ناکام ہے۔ ریاست بھر میں اس وقت حکومت اور بی جے پی لیڈروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ ریاستی بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب اپنے اپنے مذہب کے لوگوں کا تحفظ کررہے ہیں۔پولیس کو آزادی سے جانچ کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کل شام وہ بلارے کو جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پولیس افسروں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جانے کا مشورہ دیا۔ ایسے واقعات آئندہ نہیں ہونا چاہئے،اس کو یقینی بنانا چاہئے۔

جنااتسوا منسوخ: عوام کے غم وغصہ کی وجہ سے ریاستی حکومت نے آج اپنا جنا اتسوا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ اس سوال پرجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جنا اتسوا نہیں بدعنوان اتسوا ہے۔ اس سے قبل بھی ہم نے یہی کہاتھا۔ اگر حکومت درست اورسچی ہے تو اس کو پریشان ہونے یا گھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ بی جے پی حکومت کو یہ پروگرام کرنا چاہئے تھا۔ اگر اس حکومت نے سچ سچ کوئی کارکردگی انجام دی ہے تو اس پروگرام کو کرنا چاہئے تھا، اس میں غلطی کیا ہے، لیکن حکومت کو خود یہ اعتماد نہیں کہ اس نے کارکردگی کی ہے۔ بی جے پی لیڈران ناحق کانگریس لیڈروں کو اپنے درمیان کھینچ کر سیاست کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔