کرناٹک کانگریس کے سنئیر لیڈر ڈی کے شیوکمار بالاخر گرفتار؛ جمعہ کو چار گھنٹے اور سنیچر کو آٹھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے بعد آج ہوئی گرفتاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2019, 9:20 PM | ریاستی خبریں |

نئی دہلی 3/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)  نے بالاخر کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کو منگل کے روز گرفتار کرلیا  اور ان پر منی لاونڈرنگ (رشوت خوری) کا الزام عائد کیا۔ خیال رہے کہ  ای ڈی نے  جمعہ کے دن ان سے  چار گھنٹے اور سنیچر کے دن آٹھ گھنٹے تک  پوچھ تاچھ کی تھی جبکہ  گذشتہ  چار دنوں سے ان سے رشوت خوری کے تعلق سے   پوچھ تاچھ کی جارہی تھی اور آج ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

حکام کے مطابق ، اس سے قبل کی گئی پوچھ تاچھ  کے دوران کرناٹک کے سابق کابینی وزیر  نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان قلمبند کیا۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی  شیوکمار  پہلی بار 30 اگست کو  ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ہوائی جہاز کےذریعے   دہلی سے  بنگلور  پہنچنے پر انہوں نے ای ڈی کی جانچ  میں تعاون کرنے کی بات کہی تھی۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج  دینے والی شیوکمار کی درخواست کو خارج کردیا تھا ، جس کے بعد انہیں ایجنسی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

شیو کمار نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ 2017 میں  گجرات کی راجیہ سبھا سیٹوں پر  انتخابات کے دوران ممبران اسمبلی کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف   سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ جانچ ایجنسی نے  گذشتہ سال ستمبر میں  شیوکمار اور  نئی دہلی میں کرناٹک بھون میں ایک کارکن ہنومنتھیا کے خلاف رشوت خوری  کا ایک معاملہ درج کیا تھا۔

یہ معاملہ محکمہ انکم ٹیکس نے شیوکمار کے خلاف  گذشتہ سال دائر چارج شیٹ کی بنیاد پر درج کیا ہے۔ بنگلور کی خصوصی عدالت میں دائر اس چارج شیٹ میں  شیوکمار پر ٹیکس چوری اور حوالہ کے ذریعہ کروڑوں روپیوں کا لین دین کرنے کا   الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...