بھٹکل آمد کے موقع پر کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا؛ ریاست میں ناگپور کی خفیہ پالیسی نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2022, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21 مئی (ایس او نیوز)  بی جے پی کرناٹک میں اقتدار پر آنے کے بعد ریاست بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں زعفرانی رنگ بھرنے کی کوشش کررہی تھی، مگر اب قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے  اپنی ناگپور کی خفیہ  پالیسی کو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے تحت مجاہد آزادی بھگت سنگھ، نارائن گرو اور کوئمپو کے خیالات کو  نکال باہر کرکے ملک کی آزادی کے خلاف کام کرنے والے ہیگڈے وار کے خیالات کواسکولی نصاب میں  شامل کرکے معصوم بچوں کے ذہنوں میں نفرت بھرنے کا کام کررہی ہے۔ یہ کرناٹک کی متحدہ تہذیب کے خلاف ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو نافذ نہ کیا جائے۔ یہ بات کرناٹک ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے قدآور لیڈر بی کے ہری پرساد نے بتائی۔

مینگلور سے کمٹہ بذریعہ روڈ سفر کے دوران بھٹکل میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پانچ سال سے بی جے پی صرف چینخ و پکارہی کررہی ہے اور غریب عوام اور مظلوم طبقات کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ مزید کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار پر آئی ہے ظلم و جبر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بی کے ہری پرساد نے بتایا کہ گذشتہ روز اُڈپی میں جو امن و بھائی چارگی کا پروگرام ہوا، اُس پروگرام میں بیس ہزار  لوگ شریک ہوئے، اس کا مطلب یہی ہے کہ عام عوام  بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں ن ے بتایا کہ کانگریس میں کوئی انتشار اور خلفشار نہیں ہے، یہ سب بی جے پی اور آر ایس ایس والے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پھیلانے والی باتیں ہیں، جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔مزید بتایا کہ ہمارے ہاں جمہویت  ہے، ہم ہر مسئلہ پر بات چیت اور چرچا کرتے ہیں، اختلافات  بھی کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ہائی کمان ہی کرتی ہے اور ہائی کمان جو  بھی فیصلہ کرتی ہے،ہم سب اُس پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ کرناٹک ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد بی کے ہری پرساد پہلی بار بھٹکل تشریف لائے ہیں۔ ان کے استقبال کے لئے بھٹکل۔شیرور سرحد پر ٹول گیٹ کے قریب بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک، پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا اور دیگر کانگریسی ارکان سمیت قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز، قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے صدر محمد مزمل قاضیا، کے ایم اشفاق، کانگریس مائنارٹی کے ضلعی صدر عبدالمجید و غیرہ موجود تھے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...