نجی اسکولوں کے 2 لاکھ طلبا سرکاری اسکولوں میں داخلے کے خواہاں! کیجریوال کے دعوے کو اجے ماکن نے جھوٹا قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 12:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی میں والدین اپنے بچوں کو اب نجی اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نجی اسکولوں کے 2 لاکھ طلبا سرکاری اسکولوں میں داخلہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دہلی حکومت کے اس دعوے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجروال جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ ان کو سچائی بیان کرنی چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیجریوال نے ایک فرضی خبر کو ٹوئٹ کر کے یہ دعوی کیا ہے۔ اجے ماکن نے اس سلسلہ میں یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کئے اور ساتھ میں خبر کا اسکرین شاٹ اور گراف بھی پیش کیا۔

اجے ماکن نے ٹوئٹ میں لکھا، کیجریوال جی نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایسا ہواـ اور ایک فرضی خبر ٹوئٹ کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں نجی اسکولوں کے 2 لاکھ سے زیادہ طلبا نے اپنا اندراج دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کرا لیا ہے۔ اجے ماکن نے کیجریوال سے پوچھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ 2013 سے قبل سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد ہر سال بڑھ جاتی تھی۔ جبکہ عآپ کے آنے کے بعد بچے نجی اسکولوں میں ہجرت کر گئے؟‘‘

انہوں نے بتایا کہ سال 2013 میں سرکاری اسکولوں میں 17.75 لاکھ طلبا تھے جبکہ 2018-19 میں یہ تعداد 16.47 لاکھ رہ گئی۔ جبکہ 2013 میں نجی اسکولوں میں 13.57 لاکھ بچے تھے جبکہ 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 16.61 لاکھ ہو گئی۔

اجے ماکن نے آخر میں ٹوئٹ کیا، ’’کیجریوال جی، ہے کوئی جواب؟ 2013 سے 2019 تک، سرکاری اسکولوں میں گھٹے 1.28 لاکھ بچے اور پرائیویٹ اسکولوں میں بڑھے 3.04 لاکھ بچے! یہی ہے آپ کا تعلیم کا ماڈل؟‘‘ اجے ماکن نے اس کے ساتھ ہی لکھا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے تعلیمی ماڈل کی پول کھولتے رہیں گے اور اس سلسلہ کی اگلی کڑی آج یعنی منگل کی شام کو جاری کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

سول سروسز امتحان میں 27 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو ملک بھر میں 23 واں مقام حاصل

  ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان، بہار کے شبھم کمار کو اول مقام حاصل

  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے ...

راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی- اب پی ایم مودی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں کئی امور پر بات چیت ہونی ہے- لیکن اس دوران کسان رہنما اور بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت نے امریکی صدر جو ...

پسماند ہ طبقہ سے اتنی نفرت کیوں؟ ذات پرمبنی مردم شماری سے مرکزکے انکارپرلالویادوکاحملہ

بہارمیں ذات کی مردم شماری کے معاملے پر سیاست جاری ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے 2021 میں ذات پرمبنی مردم شماری سے انکار کیا۔